
صدر آصف علی زرداری نے پیر صاحب پگارا کے بیٹے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کو فون کرکے ان کے والد کی خیریت دریافت کی ہے۔ صدر زرداری نے پیر صاحب پگارا کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ اس موقع پر صدر نے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما کو یقین دلایا کہ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ ان کے والد کے علاج کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔
