Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

صرف احتجاج اور بائیکاٹ کافی نہیں

December 3, 2011 0 1 min read
Pakistan Nato rally
Pakistan Nato rally
Pakistan Nato rally

وطن عزیز پاکستان اِس وقت شدید بحرانی کیفیت سے دوچارہے،ہر آنے والے دن کے ساتھ ملک کے حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں،جس کی وجہ سے ہر محب وطن شہری جو کئی عشروں سے حکمرانوں کی بوئی ہوئی بھوک،مہنگائی،بے روزگاری، دہشت گردی اور کرپشن کی فصل کاٹ رہا ہے،بے یقینی اور مایوسی کا شکار ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ کاروبار مملکت خوش اسلوبی سے نہیں چل رہا،حال یہ ہے کہ مایوسی اور بے یقینی نے تمام قومی اداروں پر منفی اثرات مرتب کر رکھے ہیں،مگر اِن تمام تلخ حقائق سے بے نیاز ہمارے حکمران اپنی معیاد حکومت پوری کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں، پیر پگاڑا نے کہا تھا کہ نومبر کامہینہ حکومت کیلئے بھاری ہے،واقعی ماہ نومبر حکومت کیلئے بہت بھاری رہا،اِس ماہ میں میمو اسکینڈل، حسین حقانی کا استعفی، شیریں رحمن کی بطور سفیر تقرری،سپریم کورٹ میں حکومت کی این آر او نظرثانی اپیل کا مسترد ہونا،شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت سمیت صدر زرداری پر سنگین الزامات جیسے پے درپے واقعات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی،مگر 26 نومبر کو نیٹو کا پاکستانی چوکیوں پر فضائی حملے نے اِن اہم واقعات کو نہ صرف پس پشت ڈال دیا بلکہ قوم کے دل و دماغ کی چولیں بھی ہلا کر رکھ دیں۔  بدقسمتی سے امریکی دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں کرائے کا سپاہی بننے سے ملک کے مقتدر طبقے میں ایک ایسے گروہ نے جنم لے لیا جس کی وفاداری پاکستان سے زیادہ امریکی مفادات کے تحفظ سے مشروط ہے اور اِس طبقے کے نزدیک دنیاوی مفادات ملک کے قومی،ملی اور دینی مفادات سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں،یہی وہ طرز عمل ہے جس نے مقتدر اعلی کے جذبہ حب الوطنی کو عوام کی نظر میں مشکوک بنادیا ہے،مائیک مولن میمو اور حسین حقانی کے استعفے سے پیدا ہونے والے اِس سوال سے ابھی قوم سنبھلنے بھی نہ پائی تھی کہ نیٹو کی پاکستانی چوکی پر حملے جس میں پاک فوج کے ایک میجر ایک کیپٹن سمیت 26جوانوں کی شہادت اور متعدد زخمیوں کی خبر نے ان کے ہوش اڑادیئے،نیٹو کی اِس جارحیت پر آج پوری قوم سراپا احتجاج ہے،اِس حملے پراٹھنے والا شور ایک فطری عمل ہے،مگر اِس شور میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور میمواسکینڈل کی بازگشت گم ہوگئی ہے،جو یقینا میمو کے اصل مصنفوں کیلئے باعث سکون ہوگی ۔ دوسری جانب پاکستان کے حکومتی اور عسکری حلقوں نے اسی روایتی ردعمل کا مظاہرہ کیا جس کا وہ ماضی میں کرتے رہے ہیں،کابینہ کی کمیٹی برائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں قوم کے غم وغصے کو کم کرنے کیلئے کچھ فیصلے بھی کئے گئے،جن میں نیٹو افواج کی سپلائی بند کردینے کا اعلان اور شمسی ایئر بیس کو پندرہ روز کے اندر اندر امریکی فوج سے خالی کرانے کا کہا گیا اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اِس طرح کی جارحانہ کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسی کسی کارروائی کا جواب دینے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا،اب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان مذکورہ واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے بون کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا،وزیر اطلاعات اِس حکومتی فیصلے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دی دے رہی ہیں،سفارتی سطح پر بھی اسلام آباد،برسلز اور واشنگٹن میں روایتی احتجاجی مراسلے متعلقہ حکام کو دیئے گئے ہیں، دوسری جانب امریکی حکومت اور نیٹو کی اعلی کمان کی جانب سے بھی مذکورہ واقعے پر روایتی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی گئی اور واقعے کی فوری وجوہات معلوم کرکے ذمہ داری کا تعین کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،مگر تحقیقات کے نتائج سامنے آئے بغیر پاکستان سے معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ لیکن امرواقعہ یہ ہے کہ اِس تمام رد عمل میں کوئی ایک بھی چیز ایسی نہیں ہے،جس کی بنیاد پر یہ ضمانت مل سکے کہ ہماری سرزمین پر آئندہ اِس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا،پاکستانی عوام کو اصل تشویش ہی اِس بات پر ہے کہ حکمرانوں کے بقول ہم نیٹو اور امریکہ کے حلیف اور اتحادی ہیں،پھر کیا وجہ ہے کہ امریکی اور نیٹو فورسز بار بار ہماری سرزمین پر ایسی کارروائیاں کرتی ہیں ۔؟کیوں ہماری سلامتی اور خودمختاری کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔؟ ہمارے حکمران کیوں اِن اشتعال انگیز کاروائیوں پر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔؟اور کیوں ہماری سرحدوں کے محافظ کوئی جوابی کاروائی نہیں کرتے۔؟جبکہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف اِس قسم کے خطرناک اور اشتعال انگیز روئیے کی اکثر و بیشتر مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں،مگر پھر بھی ہم امریکی نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کے فرنٹ لائن اتحادی ہیں اور اب تک اِس جنگ میں 35ہزار جانوں کی قربانی کے ساتھ 40ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان اٹھاچکے ہیں،اِس کے باوجود اعلی امریکی قیادت ہم پر دہشت گردوں کی موجودگی کے الزامات لگاتی ہے،ذرائع ابلاغ کے ذریعے پاکستان پر دہرا کھیل کھیلنے کا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،براہِ راست پہلے آئی ایس آئی اور پھرپاک فوج پردہشت گردوںکی سرپرستی کے الزام لگائے جاتے ہیں اور بابانگ دہل اعلان کیا جاتا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری پاکستانی سرحدوں کے اندر موجود اِن دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مگر حقیقت حال یہ ہے کہ جیسے جیسے امریکی نام نہاد دہشت گردی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہی ہے،پاکستان اور امریکی مفادات کا تصادم بڑھتا جارہا ہے،اب تک پاکستانی حکمرانوں کا موقف یہ تھا کہ دونوں ممالک مشترکہ دشمنوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں،لیکن جب کوئی بھی قومی و ملکی سلامتی کا حساس اور نازک مرحلہ سامنے آتا ہے،ہماری فوجی اور سیاسی قیادت اپنا سابقہ موقف تبدیل کرلیتی ہے،یہ طرز عمل ثابت کرتا ہے کہ ہماری سابق اور موجودہ قیادت صرف قوم کو فریب دینے کیلئے صرف رسمی احتجاج تک محدود ہے،آج یہ مرحلہ تیسری بار سامنے آیاہے،جب پاکستانی فوجی اور سیاسی قیادت نے سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے،آپ کو یاد ہوگا کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری اور ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادین کے ٹھکانے پر امریکی کمانڈو کا حملہ بھی ایک ایسا ہی مرحلہ تھا،جبکہ اِس سے قبل بھی امریکی فوجی پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے اور پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور ہماری فوجی قیادت سخت ردِ عمل کا اظہار کرتی رہی،مگر امر واقعہ یہ ہے کہ پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کوئی نئی بات نہیں،ہر بار پاکستانی حکومت کی فدویانہ چیخ و پکار اور قوم کو دی جانے والی طفل تسلیوں کے باوجود دوسری جانب سے اِس جارحانہ رویئے پر کسی قسم کی معذرت اور معافی کا اظہار نہیں کیا جاتا، بلکہ سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہماری سرزمین پر اِس قسم کی زیادہ تر کارروائیوں کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے علی الاعلان کہا جاتا ہے کہ یہ کارروائیاں حکومت پاکستان کی مرضی سے کی جارہی ہیں،جن کیلئے شمسی اور شہباز ائیر بیس جیسے متعدد پاکستانی ہوائی اڈے استعمال ہورہے ہیں،اب ایک بار پھر شمسی ایئر بیس کوپندرہ دن میں خالی کرانے کی بات کی جارہی ہے،حالانکہ اِس اڈے کے بارے میں پہلے کہا گیا تھا کہ امریکن فوج یہ ہوائی اڈا خالی کرچکی ہے۔ اب دوبارہ اِسی بات کو دہرانے کا مطلب جہاں عوامی غم و غصے کو ٹھنڈا کرنے کے حربے کے سوا اور کچھ نہیں،وہیں یہ بات یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے حکمران بے شمار معاملات قوم سے پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں،جن پر امریکہ اور ان کے درمیان خاموش مفاہمت موجود ہے،یہ صورتحال یقینا ملکی و قومی سلامتی کے حوالے سے بے حد تشویشناک ہے،کیونکہ کوئی بھی محب پاکستانی یہ سوچ ہی نہیں سکتا کہ قومی و ملکی خود مختاری کے خلاف اِس قسم کے واقعات کی اجازت دی جاسکتی ہے،لہذا اب ہماری سول اور عسکری قیادت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کے نام پر لڑی جانے والی اِس جنگ میں آج کے بعد ہمارا کردار کیا ہونا چاہئے،اب ہمیں امریکہ اور نیٹو کمان کو یہ صاف اور واضح پیغام دینا ہوگا کہ ہماری برداشت کی حد ختم ہوچکی ہے اور آئندہ اِس قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،محض بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے،نیٹو کی سپلائی روک دینے یا ایک آدھ ایئر پورٹ خالی کرانے کے اقدامات کافی نہیں اور نہ ہی اسے پاک امریکہ تعلقات میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جاسکتا ہے،کیونکہ نیٹو کا پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ ملکی سا لمیت پر حملے کے مترادف ہے ۔ لہذا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نیٹو حملوں کے ردعمل کے طور پر حکومت نیٹو ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیتی اور افغانستان میں امریکہ و صلیبی حواریوں کی دہشت گردی میں مزید تعاون سے انکار کردیتی،مگر افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا،حالانکہ امریکی جارحیت کے خلاف پارلیمان اور پارلیمان سے باہر تمام جماعتیں متفقہ موقف اختیار کرچکی ہیں،کل جماعتی کانفرنس کے بعد کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے اِس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں مزید شرکت سے معذوری اختیار کرلی جائے،کیونکہ یہ مسئلہ چند فوجیوں کی جانوں کا نہیں بلکہ ملک و قوم کی سلامتی کاہے،ہماری نظر میں نیٹو کایہ حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے،اِس لیے ناگزیر ہے کہ ہماری عسکری و سیاسی قیادت محض بیان بازی اور رسمی قراردادوں پر ہی اکتفا کرنے کے بجائے ملک اور قوم کے مفادات سے ہم آہنگ اور وہ جرات مندانہ فیصلے کرے،جس میں ہماری بقا،آزادی،خودمختاری اور پرامن و خوشحال مستقبل کی ضمانت موجود ہو اور جو ہمارے قومی عزت و وقار کے مطابق ہوں،یاد رکھیں کہ دنیا میں سر اٹھا کر جینے کیلئے قومی عزت و وقار سے بالاتر کوئی چیز نہیں ہوتی۔
تحریر : محمد احمد ترازی

Share this:
Tags:
america pakistan terrorism احتجاج بائیکاٹ پاکستان
kifait hussain
Previous Post قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
Next Post کراچی بینک ڈکتیوں میں ملوث دو ملزمان خیبر پختونخوا سے گرفتار
arrest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close