Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

صلیبی سامراج کے ہم نوا حکمران !

January 5, 2013 0 1 min read
Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

وطن عزیز کی روز بروز بگڑتی حالت زار پر رونا آرہا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہمارے ”کرم فرما ” سیاستدانوں نے اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ باوجود قدرتی وسائل کے ہم من حیث القوم بھکاری ہو گئے ہیں خادم اعلیٰ پنجاب جنابِ میاں شہباز شریف کا یہ اعلان کہ ”کشکول توڑ دیا جائے اور بیرونی امداد کو پائوں کی ٹھوکر سے اُڑا کے رکھ دیا جائے ” نہایت ہی بر وقت اور اہم بات ہے مگر بد قسمتی یہ ہے کہ آج تک جتنے بھی اعلانات کیے گئے اور منصوبے بنائے گئے اُن پر آج تک عملدر آمد نہیں ہوا بڑے بڑے عوامی اجتماع دیکھ کر ویسے بھی انسان کا دل آسمان سے تارے توڑنے کو کرتا ہے اس وقت ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے اور امریکہ مسلمان ملکوں خاص کر پاکستان پر چڑھ دوڑنے کے لیے بے تاب ہے۔

کاش ہمارے ”غیور ” حکمرانوں کے کانوں پر جوں رینگے اور وہ بھی احساس کر لیں کہ اپنی غیرت و حمیت کو کبھی گروی نہیں رکھیں گے کیونکہ ہمارے حکمرانوں نے تو ملی غیرت و حمیت کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے ، صلیبی سامراج کے ہم نوا حکمرانوں اور ہم خیال دانشوروں نے سفلی اور وقتی بلکہ جزوقتی مفادات کے حصول کی آس میں عالم اسلام کے سادہ لوح مسلمانوں کے مستقبل کو دائو پر لگا دیا ہے ،ان مفادات کی حیثیت دھوپ کے چوراہے میں بالائے بام رکھی برف کی اس سل سے زیادہ نہیں جو لمحہ لمحہ اور قطرہ قطرہ پگھل کر بھاپ بن جاتی ہے ان دنیا دار دانشوروں اور ”درباری علاموں ” کی تمام تر مادی ثروتیں ارباب ِ حق کی نگاہ میں کیا حیثیت رکھتی ہیں ، آئیے ! یہ جاننے کے لیے باب العلم ، صاحب نہج البلاغہ ، فاتح خیبر اور حامل ذوالفقار حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بارگاہ امامت میں حاضر ہوں۔

فرماتے ہیں ”تمہاری یہ دنیا اور اس کا جلال و جمال میرے نزدیک کوڑھ زدہ شخص کے ہاتھ میں پکڑی سور کی انتڑیوں سے بھی حقیر ہے ”ہذیان گو شرابی دانشور یا غامدی ایسے خانہ ساز عبقری کی رائے پرِ کاہ سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتی ، ارشاد ربانی ہے ”اے ایمان والو !یہود و نصاریٰ کو دوست مت بنائو ، یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے جو کوئی ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہی میں سے ہو گا ، بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ، پھر جن لوگوں کے دلوں میں مرض ہے تو ان کو دیکھتا ہے کہ وہ دوڑ دوڑ کر ان سے ملے جاتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہم پرزمانے کی گردش نہ آجائے۔ سو ، قریب ہے کہ اللہ فتح دے یا اپنے ہاں سے کوئی حکم بھیجے پھر وہ ان پر نادم ہو جائیں گے ، جسے اپنے دل میں چھپاتے تھے ” (المائدہ 50/51)۔

حُب جاہ اور حُب مال بعض اوقات انسان کو عبرتناک انجام سے دو چار کر دیتا ہے اور اس حقیقت کو قرآن میں بھی یوں بیان کیا گیا ہے کہ انسان دوسروں کے انجام کو دیکھ کر بھی عبرت نہیں پکڑتا ،ابھی چند عشرے پہلے کرنل قذافی کا لیبیا میں ایک ہیرو کے طور پر ظہور ہوا تھا ایک انقلابی کے طور پر انہیں بڑی قدرو منزلت ملی لیکن اقتدار سے یوں چمٹے کہ پھر واپسی کا راستہ ہی بھول گئے اور شاید خواہش یہ تھی کہ آخری سانس تک اقتدار اپنے پاس رکھا جائے لیکن وہ بھول گئے تھے کہ قدرت کے قوانین اٹل ہوتے ہیں ان میں ہمارے آئین کی طرح ترامیم نہیں ہوا کرتیں اور قدرت کے ان قوانین میں سے ایک قانون یہ بھی ہے کہ بڑے سے بڑا با جبروت حکمران بھی جب عوام کی گردنوں پر پیر تسمہ پا کی طرح سوار ہو جائے گا تو بالآخر زوال کو اس کا مقدر بنا دیا جائے گا۔

Bahadur Shah Zafar
Bahadur Shah Zafar

ایک زمانے میں فاطمیوں ، امویوں اور عباسیوں کا طوطی بولتا تھا تینوں خاندانوں نے لمبے عرصے تک اقتدار کے مزے لوٹے ، لیکن آج ان کا اقتدار کہاں ہے؟ برِ صغیر میں مغل آئے تو تھوڑے ہی عرصے میں انہوں نے یہاں کا اقتدار حاصل کر لیا ، سات سو سال تک باپ کے بعد بیٹا ، بیٹے کے بعد پوتا اور پوتے کے بعد اس کا بیٹا حکومت کرتے رہے لیکن جب زوال شروع ہوا تو آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کی حکمرانی سمٹ کر صرف دلی تک رہ گئی دلی سے سمٹی تو وہ لال قلعے تک محدود ہو کر رہ گئے اور لال قلعے سے نکالے گئے تو اس عالم میں کہ وہ انگریزوں کے سامنے کسی مجرم کی طرح سر جھکائے کھڑے تھے اور ان کے سامنے ان کے جوان بیٹوں کے سر سونے کی بڑی بڑی تھالیوں میں رکھ کر پیش کیے جا رہے تھے ، بد نصیبی نے پھر بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور وہ رنگون( کالا پانی ) میں عمر قید کاٹنے کے لیے بھیج دیئے گئے ظفر شاعر تھے اور اپنی بد نصیبی پر اشعار لکھنا چاہتے تھے لیکن قید کرنے والوں نے قلم اور دوات کی سہولت بھی نہ دی کوئی انہیں جلے ہوئے کوئلے دے جا یا کرتا تھا انہیں سے قید خانے کی دیواروں پر اپنے حسبِ حال شعر لکھا کرتے تھے جن میں ایک یہ بھی ہے
کتنا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
چشم فلک نے ایک زمانے میں تا تا ریوں کا طوطی بولتا دیکھا ان کا نام سُن کر بڑے بڑے حکمرانوں کے پتے پانی ہو جایا کرتے تھے لیکن آج تاتاری اور ان کا اقتدار کدھر ہے۔

درحقیقت انسان کو دوام ہے نہ اقتدار کو اور انسان ان دونوں حقیقتوں کو خوب جانتا اور مانتا ہے لیکن حریص اتنا ہے کہ جیتے جی اقتدار چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوتا حسنی مبارک ہوں یا کرنل قذافی اگر اپنے عروج کے زمانے میں ہی اقتدار کسی دوسرے اہل آدمی کو سونپ دیتے تو ان حالات سے قطعی دو چار نہ ہوتے ،اگر دیکھتی آنکھوں اور سُنتے کانوں سے بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت دنیا میں 36امیر ترین وہ لوگ ہیں جو دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں ان عیاش ترین اور اوباش حکمرا نوں کی دولت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثاثوں سے بھی زیادہ ہے اور حسنی مبارک اس شاہانہ فہرست میں پہلے نمبر پرآنے کا اعزاز حاصل کر چکے تھے ان کے اثا ثوں کی مالیت 70بلین ڈالر تھی اور یہ تمام رقم حسنی مبارک نے مصر کے عوام کی رگوں اور اپنے پالے گئے ٹھگوں سے کمائی تھی مگر آج دنیا کے 36امیر ترین حکمرانوں میں سے پہلے نمبر پر آنے والے حسنی مبارک کا انجام دیکھ لیں کہ وہ اور ان کی اہلیہ شرم الشیخ کے ہسپتال میں سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں اور اپنی آنکھوں سے اپنی حسرتوں ، خواہشوں ، کامیابیوں کو ذبح ہوتے دیکھ رہے ہیں عبرت ہے ہمارے ان حکمرانوں کے لیے جو سرکاری پٹرول پمپس تک ہڑپ کر گئے۔

این آئی سی کو نہیں چھوڑا اور تو اور حاجیوں کو بھی نہیں بخشا گیا اس سے زیادہ بے حسی اور ہوس زر کیا ہو گی ؟موجودہ حکومت کو دیکھ لیں پانچ سالوں میں عوام کو کچھ بھی ڈلیور نہیں کر پائی ، پانچ سال پورے کریں گے ، ہر حال میں پورے کریں گے کی رِٹ نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے بلکہ اب تو غریب کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ حکمران سمجھتے ہیں گو یا عوام کو کچھ ڈلیور کرنا ضروری نہیں پانچ سال پورے کرنا ضروری ہیں مہنگائی کی شرح میں حیران کُن حد تک اضافہ اور دیگر مسائل کے باعث پاکستان میں حالیہ چند برسوں کے دوران خود کشی کا رحجان خطر ناک حد تک بڑھ گیا ہے اور موجودہ حکومت کے پہلے سال میں تقریباََ سات ہزار افراد نے اپنی زندگی پر موت کو ترجیح دی۔

World Bank
World Bank

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پا کستان میں غربت اور مختلف پر اسرار بیماریوں سے تنگ افراد میں خود کشی کا رحجان بڑھ رہا ہے اور صرف 2008ء میں سات ہزار افراد نے ان حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی تھی ، لوگوں کو بیماریوں کے علاج کے لیے اپنی کمائی اور بچت کا زیادہ تر حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے با وجود بیماریوں کے شکنجے سے نہیں نکلتے ، پاکستان میں 34فیصد اموات دل کی بیما ریوں سے ہوتی ہیں جبکہ ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا بلک ہے اور ملک میں شہری علاقوں کی 16.5فیصد اور دیہی علاقوں کی 13.9فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے۔

مرکز یقین ، کشور حسین ، پاک سر زمین پاکستان میں ٹیکس ادائیگی کا یہ حال ہے کہ بمشکل ایک فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں بد عنوان اشرافیہ مفادات کا تحفظ اور نجی دولت کی نگرانی کرتی ہے ضروری فنڈز کا گلا گھونٹا جاتا ہے ، پاکستان میں ٹیکس دینا ایک نا پسندیدہ عمل گردانا جاتا ہے مجموعی قومی پیداوار کا 10فیصد سے کم حصہ ٹیکس ریونیو سے حاصل ہو تا ہے جو دنیا میں انتہائی کم ترین شرح میں سے ایک ہے ، ہم آج تک ڈرون حملوں کو نہیں روک سکے اور نہ پارلیمنٹ کی قرا رداد پر عمل کر سکے ہیں حکمران کہتے ہیں کہ ہم ڈرون حملے نہیں روک سکتے ہمارے پاس صلاحیت نہیں ہے جبکہ فوج کے اعلیٰ افسران کہتے ہیں کہ حکومت اجازت دے تو ایک منٹ سے پہلے ڈرون گرائے جا سکتے ہیں ، آخر یہ کھلا تضاد نہیں ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 237 سیاسی کارکن مارے گئے اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے مگر ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا ، حکمرا نوں نے کبوتر کی طرح اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے اور امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے دہشت گرد آتے ہیں اور رات کی تنہائیوں میں اہم ترین جگہوں پر حملہ کر کے سب کچھ تہس نہس کر کے چلے جاتے ہیں اور ہمارے حکمران دیکھتے رہ جاتے ہیں اگلے روز وزارت خارجہ کی طرف سے بیان جاری ہو جاتا ہے کہ بہت جلد اصل مجر موں کو پکڑ لیا جائے گا مگر پھر وہی ”ڈھاک کے تین پات ” والی بات ہو کر رہ جاتی ہے۔

Pakistan Cells
Pakistan Cells

پاکستان کی جیلوں میں پھانسی کا انتظار کرنے والوں کی تعداد 8000تک پہنچ گئی ہے جن میں سے آدھے پنجاب کی جیلوں میں گل سڑ رہے ہیں پاکستان کی 91 جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش ساڑھے 42ہزار سے زیادہ نہیں مگر ان میں ساڑھے 75ہزار قیدی ٹھونسے گئے ہیں 67خود کش حملوں میں 1159لوگ مارے گئے اور 5000شدید زخمی ہوئے ، مزے کی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ چارسالوں میں قومی اسمبلی کے 87ارکان نے مسلسل اور متوتر خاموشی اختیار کئے رکھنے کا ریکارڈ قائم کیا ، اِن 87حلقوں کا کیا حال ہو گا جہاں کے ”غریب پرور ” نمائندگان نے اپنی عوام کی سہولت کے لیے زبان تک نہیں کھولی اور معصوم صورت بنائے پارلیمنٹ میں بنے نقش و نگار کا بغور معائنہ کرتے رہے اور سردیوں میں گرم ترین اور گرمیوں میں سرد ترین ماحول اور ٹی اے ڈی اے کا لطف لیتے رہے نہ جانے اِن نمائندگان نے اپنے حلقے کی عوام سے کیا کیا وعدے کیے ہوں گے اور حلقے کی ابتر صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کیا کیا منصوبے اپنے کُند ذہنوں میں گھڑے ہوں گے ، اب مزے کی بات یہ ہونی چاہیے کہ جب یہ نمائندگان اپنے اپنے حلقوں میں جائیں تو عوام ان کا سواگت ”اچھے ” انداز سے کرے تا کہ ایسے ”غریب پرور ” نمائندگان کی طبیعت ٹھکانے لگے ! خیر چھوڑیے اِن باتوں کو اُس پارلیمنٹ کا کیا حال ہو گا جس کے 54 ارکان اسمبلی کی اسناد جعلی قرارپائیں ، صحت کے سرکاری بجٹ میں گزشتہ سال کے بجٹ سے 27 فیصد کمی کی گئی ہو۔

جس کی وجہ سے کم از کم 4ہزار ڈاکٹرز ملک چھوڑ کے بیرون ممالک چلے گئے ہیں لیکن دوسری طرف ہمارے صدر مملکت آصف علی زرداری کی دونوں بہنوں فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہوجو رکن قومی اسمبلی بھی ہیں کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ کا اضافہ ہوگیا ہے یہ پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ”بھائی صاحب ” کے اثاثوں کی بڑھوتری کا عالم کیا ہو گا ، حبیب جالب مرحوم نے کہا تھا کہ
تم سے پہلے بھی یہاں کوئی تخت نشیں تھا
اس کو بھی خدا ہونے کا اِتنا ہی یقیں تھا

تحریر : نعمان قادر مصطفائی
03314403420

 

Nouman Qadir Mustafai
Nouman Qadir Mustafai
Share this:
Tags:
Intellectuals Islamic Republic of Pakistan politicians Shahbaz Sharif اسلامی جمہوریہ پاکستان دانشور سیاستدان شہباز شریف
Karachi Stock Market
Previous Post کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
Next Post نشاط ضیاء قادری کے فنڈز سے تعمیر کئے ماڈل روڈ اور TMAشاہ فیصل کی جانب سے تعمیر کئے ناصر حسین شہید فیملی پارک کا افتتاح

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close