Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ضرورت برائے انقلابی لیڈر

July 4, 2012 0 1 min read
Najeem Shah
Najeem Shah
Najeem Shah

لیڈر، قائد یا رہنماء کسی قوم کی رہبری یا رہنمائی کرنے والا وہ عظیم انسان ہوتا ہے جو ایک عزم اور مقصد کے ساتھ کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اُسکے ارادے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں اور سوچ قوم سے شروع ہو کر قوم پر ہی ختم ہوتی ہے۔ ایک کامیاب لیڈر میں دلیری، ضبط، انصاف پسندی، استقلال، منصوبہ، محنت پسندی، خوشگوار شخصیت، ہمدردی جیسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور ایک سچا، امین، دیانت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا دفادار بھی ہوتا ہے۔ وہ ہر آدمی کا درد اپنے سینے میں لیئے ہوئے ہوتا ہے اور حقیقی معنوں میں عام انسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے جبکہ رشوت خوری، سفارش، کنبہ پروری، جھوٹ اور فریب جیسی لعنتوں سے ہمیشہ پاک ہوتا ہے۔ ایک عظیم لیڈر کے بولنے میں بڑی طاقت، الفاظ میں تاثیر اور جادو ہوتا ہے جبکہ اس کا مزاج اسے ایسے کام کی طرف لے جاتا ہے جو ایک عام انسان کے لیئے بے حد مفید ہوتا ہے۔

آغا شورش کاشمیری (مرحوم) 15مارچ 1965ء کے رسالہ چٹان میں لکھتے ہیں کہ ”ہمارے ہاں لیڈر بنتے ہیں دولت کی فراوانی سے، سرکار کی خوشنودی سے، وزارت کے راستہ سے، کرسی کے فضل سے، غنڈوں کی رفاقت سے، اخباروں کی پبلسٹی سے، ورکنگ جرنلسٹوں کے قلم سے، حکام کی جاسوسی سے، اکابر کی ذریت سے، بادہ خوانوں کی چھوکٹ سے، اسلام کی مجاوری سے جبکہ دوسرے ملکوں میں لیڈر بنتے ہیں نفس کی قربانی سے، دولت کے ایثار سے، جان کے زیاں سے، خدمت کی راہ سے، علم کے کمال سے، نگاہ کی بصیرت سے، عوام کی رفاقت سے، عقائد کی پختگی سے، اُصول کی پیروی سے، نصب العین کی محبت سے اور قید خانوں کی ضرب سے۔ ”جس قوم کو ایک اچھی لیڈر شپ مل جائے وہ قوم نہ صرف اپنا مستقبل محفوظ بنا لیتی ہے بلکہ دوسری اقوام کے لیئے ایک مثال بھی بن جاتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی قوم کی تقدیر لیڈر ہی بناتے ہیں اور وہی بگاڑتے بھی ہیں۔

pervez musharraf
pervez musharraf

قائداعظم محمد علی جناح کے بعد ذوالفقار علی بھٹو میں ایک انقلابی لیڈر والی جھلک نظر آئی تھی لیکن چونکہ اُن میں بہت سی خوبیوں کے ساتھ ایسی خامیاں بھی موجود تھیں کہ جن کی سزا آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ بھٹو ایک بہترین دما غ تھا کہ جس نے شاہ فیصل اور قذافی کے ساتھ مل کر مسلم دشمن قوتوں کی نیندیں اُڑا دی تھیں لیکن پھر شاہ فیصل اور بھٹو کے بعد قذافی کو بھی ہمیشہ کے لیئے راستے سے ہٹا کر اسلامی دنیا سے اس طرح کے لیڈروں کا صفایا کر دیا گیا۔تصویر کا دوسرا رُخ دیکھیں تو بھٹو نے اُدھر تم اِدھر ہم کا نعرہ لگا کر بنگلہ دیش کی صورت میں ایک نئے ملک کا وجود ممکن بنایا۔ بھٹو کے بعد عوام کو پرویز مشرف کی صورت میں اُمید کی ایک کرن نظر آئی تھی لیکن سیاست میں نابلد ہونے کی بناء پر اُن کے چند اقدامات ایسے بھی تھے جن کی وجہ سے ملک کو بہت بڑا نقصان اُٹھانا پڑا۔

ہمارے سیاسی قائدین ہمیشہ خود کو ایک عظیم لیڈر کے طور پر منوانے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں جبکہ قوم ایک ایسے لیڈر کی راہ دیکھتی رہتی ہے جو انقلاب کے راستے پر چل پڑے اور ملک کی کایا پلٹ کر رکھ دے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہمارے سیاست دانوں میں جہاں بہت سی خامیاں موجود ہیں وہاں کئی بے مثال خوبیوں کے مالک بھی ہیں۔ اگر تمام سیاست دانوں کی مشترکہ خوبیاں کسی ایک فرد میں مجتمع ہو جائیں تو یقینا وہ ایک عظیم انقلابی لیڈر بن سکتا ہے۔ اگر کئی لوگ پرویز مشرف کو تاریخ ساز لیڈر سمجھتے ہیں تو بہت سے ایسے بھی ہیں کہ جن کے دلوں میں میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان، الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمن ایک لیڈر کے طور پر نقوش کر چکے ہیں۔

پرویز مشرف ایک کرشماتی شخصیت کے مالک اور عوام میں سچے، کھرے انسان کے طور پر مشہور ہیں۔ قول کے پکّے ہونے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا فن بھی خوب جانتے ہیں۔ پرویز مشرف، آصف علی زرداری، میاں نواز شریف، عمران خان، الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمن کو اگر بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کرنا پڑ جائے تو سب جانتے ہیں کہ پرویز مشرف بازی لے جائینگے کیونکہ وہ دور اندیش ہیں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بہتر طور پر سمجھا سکتے ہیں البتہ اُن میں بہت ساری خامیاں بھی موجود ہیں جن میں اُن کی مغرب نوازی، سیاست سے نابلدی اور مذہب سے دوری اُن کے عظیم انقلابی لیڈر بننے کی راستے میں رکاوٹ ہیں۔

Zardari
Zardari

آصف علی زرداری کا المیہ یہ ہے کہ وہ ایک لیڈر کے شوہر تو رہے ہیں مگر خود لیڈر نہیں بن سکے کیونکہ ایک کامیاب لیڈر کا دماغ ہمیشہ ایک ہی سوچ میں مصروف رہتا ہے کہ ملک کیسے ترقی کرے گا، غربت کیسے ختم ہوگی، دنیا میں نام کیسے بلند ہوگا البتہ وہ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے جب بھی کوئی سیاسی چال چلی یاپتہ پھینکا سب محو حیرت ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی اس گنجلک سیاست کو پی ایچ ڈی سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اُن کی طبیعت میں خاموشی اور صبر جیسی چیز موجود ہے جو پاکستان کے بہت سے سیاست دانوں میں نہیں ہے لیکن تصویر کا دوسرا رُخ یہ ہے کہ وہ کرپشن اور وعدہ خلافیوں کے الزامات کی زد میں رہتے ہیںجس کی وجہ سے اُنہوں نے نہ صرف مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب پایا بلکہ وعدے کرکے مُکر جانے کو یہ کہہ کر صحیح عمل گردانا کہ معاہدے قرآن یا حدیث نہیں ہوتے۔ آصف علی زرداری ایک منجھے ہوئے سیاست دان ضرور ہیں لیکن لیڈر نہیں بن سکے۔

بہت سے لوگ میاں محمد نواز شریف کو بھی ایک تاریخی لیڈر سمجھتے ہیں بلکہ کچھ کمزوریوں کے باوجود بھی ملک میں کسی لیڈر سے زیادہ چاہتے ہیں اور اُن کی شخصیت اور سیاست میں بلند مقام کے باعث اُن سے بڑی اُمیدیں وابستہ کیئے ہوئے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کا المیہ یہ ہے کہ وہ اپنی عمر کی چھ دہائیاں کراس کر چکے ہیں اور اس عمر میں ان کو پختہ ذہن کا سیاست دان ہونا چاہئے تھا مگر افسوس کہ ان کی طبیعت میں ٹھہرائو کے بجائے تلاطم اور خلفشار موجود ہے۔ اُن کی گفتگو سادگی پر مبنی ہوتی ہے تاہم انہیں الفاظ کی تلاش میں کبھی کبھار مشکل پڑتی دکھائی دیتی ہے۔ میاں صاحب حساس معاملات پر بعض اوقات ایسے بیانات داغ دیتے ہیں کہ پھر مجبوراً مجید نظامی جیسے لوگ بھی اُن کے لیئے عقلِ سلیم کی دعا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنا اُن کی سب سے بڑی خامی ہے لیکن ایسا مرحلہ بھی دیکھنے میں آیا کہ اُنہوں نے قوم کو اندھیرے میں رکھنے کے بجائے بہت سے ایشوز پر عوام کے ساتھ کھل کر بات کی۔ میاں صاحب میں کئی خوبیاں ایسی پائی جاتی ہیں جو ملک کو اضطرابی کیفیت سے نکال سکتی ہیں۔ وہ اس وقت عوام کی نظر میں سب سے زیادہ محب وطن تصور کیئے جاتے ہیں اور اُن کی زندگی میں مذہبی رنگ کا عنصر بھی نمایاں ہے۔

imran khan
imran khan

عمران خان کی سب سے بڑی خوبی اُن کے غیرت مند بیانات تصور کیئے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے باتوں کی حد تک تو قوم کو متاثر کیا ہے مگر پاکستانی سیاست کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اقتدار ملتا ہے تو سارے سیاسی وعدے ایک بے وفا محبوب کے عہد و پیماں کی طرح ہَوا ہو جاتے ہیں۔ عمران نے ورلڈ کپ جیتا اور شوکت خانم کینسر ہسپتال بنایا تو دونوں میں سے کوئی بھی کام اکیلے نہیں کیا بلکہ یہ اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس لیئے سارا کریڈٹ عمران خان کو نہیں دیا جا سکتا۔عمران ابھی سیاست میں نئے ہیں مانا کہ اُنکا جذبہ بھی نیک ہے لیکن اس میں بھی شبہ نہیں کہ اس وقت جو سیاست دان عمران کو سپورٹ کر رہے ہیں اُن میں سے بہت سے ایسے کرپٹ عناصر بھی شامل ہیں جو دوسری پارٹیوں میں رہ چکے ہیں۔ اس بات سے بھی انکار نہیں کہ اس وقت عمران نوجوان نسل میں کافی مقبول ہو چکے ہیں لیکن جس طرح کے لوگ اُن کے ارد گرد اکٹھے ہو چکے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ فی الحال وہ دیمک زدہ لکڑیوں سے تلوار بنانے میں مصروف ہیں۔ اگر عمران خان کو عوامی سیاست کرنی آ جائے تو یقینا ان کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکے گا جبکہ ایک کامیاب لیڈر بننے کے لیئے انہیں اپنا جذباتی پن بھی ختم کرنا ہوگا۔

الطاف حسین کی سیاسی بصیرت کی داد دینی چاہئے کہ وہ لوگوں کے جذبات کو جس طور سمجھ رہے ہیں اور انہیں زبان دینے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کمال ہے۔ جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا اعلانِ جنگ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ مڈل کلاس طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین بھی خود کو اسی طبقے کا لیڈر قرار دیتے ہیں جبکہ تصویر کا دوسرا رُخ دیکھیں تو مڈل کلاس طبقے کا لیڈر ہونے کے دعوے دار الطاف حسین خود لندن کے مہنگے ترین علاقے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

altaf hussain
altaf hussain

متحدہ قومی موومنٹ خود کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیئے بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی تک خود پر لگا لسانی جماعت کا لیبل ختم نہیں کرا سکی۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم سے عوام کو ایک اعتراض یہ بھی رہا ہے کہ اسکے جلسے جلوسوں میں کبھی پاکستان، قائداعظم، قومی پرچم نظر نہیں آتا البتہ الطاف حسین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جو بات بھی کرتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں لیکن لیڈر ہونے کے لیئے عوام کے ساتھ سڑکوں پر آنا پڑتا ہے جبکہ الطاف حسین ابھی تک صرف ٹیلیفونک خطاب تک ہی محدود ہیں۔

اسلام پسند طبقہ مولانا فضل الرحمن کو قومی لیڈر اور اُمت مسلمہ کا رہبر سمجھتا ہے۔ مولانا کی سب سے بڑی خوبی بھی اُن کا عظیم مذہبی اسکالر ہونا ہے اور یہ خوبی اُنہیں دوسرے بہت سے سیاست دانوں سے ممتاز کرتی ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا شمار پاکستان کی جمہوریت پسند مذہبی قوتوں میں سرفہرست تھا لیکن یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اُن کی سیاسی قلابازیوں کی بدولت یہ جماعت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا مؤقف ”اُصولی” ہوتا ہے، جسے یہ بروقت ”وصولی” کی شکل میں پاتے ہیں۔ مولانا جس حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں اپنے انوکھے انداز میں اُس کا دفاع بھی کرتے رہتے ہیں۔

حکمران چاہے کوئی بھی ہو ان کی سرتوڑ کوشش ہوتی ہے کہ مولانا کو کسی طرح گزند نہ پہنچے۔ مولانا فضل الرحمن سیاست کی زمینی حقیقتوں کے بہترین نباض ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کی سیاسی بصیرت، حکمت کاری، موسم شناسی زبان زدِعام ہے۔ وہ اپنے کارناموں کی بدولت اکثر خبروں میں موجود رہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔

خود کو لیڈر کہلوانے کے دعویدار درج بالا سیاست دانوں کی تمام خوبیاں اور جماعت اسلامی طرز کی عوامی خدمت کا جذبہ اگر کسی ایک شخص میں موجود ہو تو وہ یقینا ایک عظیم انقلابی لیڈر بن سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری سیاسی تاریخ میں کوئی بھی لیڈر ایسا نہیں آ سکا جس میں یہ تمام صفات پائی جاتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک روز افزوں تنزلی کی طرف گامزن ہے۔ جب ملکوں میں حالات بدترین شکل اختیار کر لیتے ہیں اور قوم کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہ ہو تو اس کا حل صرف اور صرف انقلاب ہوتا ہے، چاہے وہ غیر اسلامی انقلاب ہی کیوں نہ ہو۔

ماؤزے تنگ جدید چین کا بانی اور عوام دوست انقلابی لیڈر تھا۔ اُنہوں نے چین میں وہ انقلاب برپا کیا جو آج تک دنیا کے کئی ممالک کے لاچار، غریب، مفلوک الحال اور کمزور لوگوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو رہا ہے۔ پاکستان کے بارے میں مائوزے تنگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک عظیم قوم ہے اور ایک دن پوری دنیا پر حکومت کریگی کیونکہ غیبی قوت پر ان کا ایمان انتہائی پختہ ہے۔ اگر اس قوم کو اچھی لیڈرشپ مل گئی تو بہت تیزی سے ترقی کریگی۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہمارے سیاست دانوں میں جہاں بہت سی خامیاں موجود ہیں وہاں کئی بے مثال خوبیوں کے مالک بھی ہیں۔ اگر تمام سیاست دانوں کی مشترکہ خوبیاں کسی ایک فرد میں مجتمع ہو جائیں تو یقینا وہ ایک عظیم انقلابی لیڈر بن سکتا ہے۔ تحریر: نجیم شاہ

 

Share this:
Tags:
altaf hussain imran khan Najeem Shah pervez musharraf آصف علی زرداری الطاف حسین
raja parvez ashrif
Previous Post توہین عدالت کے آئینی ترمیمی بل 2012 کی منظوری
Next Post ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد نیٹو کنٹینرز افغانستان جانے کیلئے تیار
NATO containers

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close