گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں صفائی ستھرائی مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے ان خیلات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نوازش علی نے صفائی مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومتیںاکیلی کچھ بھی نہیںکر سکتیں جب تک ہر شخص انفرادی طور پر اپنا کردار ادا نہ کرے کیوںکہ گندگی کو مناسب جگہ ٹکھانے لگانے کے لیے عوام میں آگاہی و شعور انتہائی ضروری ہے خادم پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں حکومت پنجاب کے مثبت تر قیا تی اقدامات عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے صفائی ستھرائی سمیت کسی بھی عوامی مسئلہ میں نر می بر داشت نہیں کی جائے گی عوامی آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میرے سمیت تمام سٹاف عوامی مسائل کے لیے ہر وقت چاق وچوبند ہے اگر کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو میرے ساتھ بلا واسطہ رابطہ کیا جائے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
