گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے مایہ ناز کرکٹ کلب مقصود کرکٹ کلب MCCکے زیر اہتمام محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ، محفل سماع گلشن محبوب مہمدہ شریف میں منعقد ہوئی ، جس میں آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے زیب سجادہ نشین صاحبزادہ رضوان منصور آوانی اور صاحبزادہ مسرور الحق آوانی نے خصوصی شرکت کی ، MCCکے جنرل سیکرٹری نثار احمد نثاری ، صدر شیخ محمد شفیق ، فنانس سیکرٹری نوید اختر ، وکٹ کیپر فیصل شہزاد نے تمام انتظامات کی نگرانی کی ، محفل سماع میں ملک کے نامور قوال انعام اللہ خان اور سعید اللہ خان و ہمنوا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور قاضی سلطان محمود آوانی ، صاحبزادہ قاضی محبوب عالم آوانی اور صاحبزادہ مظہر الحق ، صاحبزادہ مقصود الحق آوانی کی منقبت پڑھ کر سنائی ، اور شرکاء سے خوب داد وصول کی ، محفل سماع کے لئے MCC کی طرف سے شاندار انتظامات کیے گئے تھے۔
انتظامات صاحبزادہ منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی ہدایات اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں نثار احمد نثاری کی زیر نگرانی کیے گئے تھے ، محفل سماع میں شرکت کرنے والوں میں میاں محمد صفدر ، چوہدری تنویر احمد آف حسن بلڈرز ، شیخ عرفان پرویز ، شیخ دائود ایڈووکیٹ ، چوہدری مظہر اقبال آف فتح پور، ڈاکٹر جمال صمدانی ، بھائی مظہر اسلام ، چوہدری محمد جاوید آف اعوان شریف ، ماموں الطاف ، محمد اکبر آف لاہور ، یاسر احمد آف فیصل آباد ، MCCکے صدر شیخ محمد شفیق فنانس سیکرٹری نوید اختر ، وکٹ کیپر فیصل شہزاد ، چوہدری منور احمد آف ڈھینڈہ کلاں ، ماسٹر محمد صدیق ، مولوی غلام رسول آف فیصل آباد ، عابد حسین بٹ PTCL، بھائی مدثر ، چوہدری قیصر ڈھینڈہ کلاں ، چوہدری ناظم ، چوہدری فیضان ڈھینڈہ ، مولوی اعظم ، میاں جمال صفدر ، شیخ محمد ادریس ، محمد سجیل خان ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری منیر ، حافظ اللہ دتہ ، حافظ ذیشان عرف شافی ، حافظ مظہر ، سلیم قادری ، بھائی نواز ڈھینڈہ ، چوہدری محمد اسلم اعوان شریف ، حافظ محمد سلیمان ، سید دلدار حسین شاہ ، محمد عامر علی ، یحییٰ نثار ، محمد فیاض علمدار آف ڈھینڈہ کلاں ، بھائی محمد اقبال صراف ، مرزا محمد نعیم ، قاری محمد حافظ صدیق ،میاں محمد ندیم اسلم ، ذوالفقار اسلم پہلوان آڑھتی ، چوہدری ارشد لال سینئر ، بھائی رشید ، لالہ اکبر ، عبدالرزاق عرف جاکا ، بھائی مقبول حسین آف فیصل آباد و دیگر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
