
نوشہروفیروز(جیوڈیسک) نوشہروفیروز پی ایس 21کے ضمنی انتخاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز حسین شاہ نے 35ہزار 267ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار ابرارحسین شاہ 25ہزار 776ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
