
وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کا انتقال پیپلز پارٹی کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ تمام کارکنوں کو بیگم بھٹو کا دیدارکرایا جائے گا۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں تاہم ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ طالبان ہرجگہ موجود ہیں گڑھی خدابخش بھی آسکتے ہیں۔
