لاہور: ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے انتخابات کروائے جائیں۔ وزیر اعظم انتخابات کا آغاز وفاقی تعلیمی اداروں سے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخو پورہ میں طلبہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وقت بتائے گا کہ تعلیمی ادارے ہی انقلاب کا مرکز ہیں۔طلبہ حقوق کو صلب کرنے والے سیاست دانوں نے راستہ نہ دیا تو انہیں پارلیمنٹ کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔من مانی کرنے والے سیاست دان قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔طلبہ یونین کے انتخابات سے ہراساں سیاست دان قوم کی بہتری نہیں چاہتے ہیں۔
سید عبد الرشید کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت مشاورتی عمل کا نام ہے جس تعلیمی ادارے میں جمعیت کام کرتی ہے وہاں دلوں پر راج کرتی ہے۔ پاکستان کو قیادت ہم فراہم کرتے ہیں۔ جمعیت کے تربیت یافتہ افراد پاکستان کی تعمیر میںاپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
