
عالمی مندی میں آج خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے فی بیرل سودے گیارہ سینٹس اضافے کے بعد سو ڈالر پچاس سینٹس پر کیے گئے۔ برنٹ نارتھ سی خام تیل کے فی بیرل سودے سینتیس سینٹس اضافے کے بعد ایک سو گیارہ ڈالر بانوے سینٹس پر ہوئے۔
