
عالمی منڈی میں آج خام تیل قیمت مین اضافے کے باوجود اس کی تجارت سو ڈالر سے کم میں کی گئی۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے فی بیرل سودے چوبیس سینٹس اضافے کے بعد ننانوے ڈالر بیاسی سینٹس پر ہوئے۔
برنٹ نارتھ سی خام تیل کے فی بیرل سودے سترہ سینٹس اضافے کے بعد ایک سو دس ڈالر پچہتر سینٹس پر کیے گئے۔
