
عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سنگاپور کی نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے فی بیرل سودے سترہ سینٹس کمی کے بعد اکیاسی ڈالر چار سینٹس پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے فی بیرل سودے انیس سینٹس کمی کے بعد ایک سو تین ڈالر باسٹھ سینٹس پر کیے گئے۔
