
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں آج کمی ہوئی ہے۔ سنگاپور کی نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل کے ستمبر کے فی بیرل سودے ایک ڈالر سترہ سینٹس کمی کے بعد اکاسی ڈالر اکیس سینٹس پر کیے گئے۔ برنٹ نارتھ سی خام تیل کے فی بیرل سودے انسٹھ سینٹس کمی کے بعد ایک سو چھ ڈالر چالیس سینٹس پر کیے گئے۔
