
عالمی منڈی میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں تیس ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت سترہ سو ساٹھ ڈالراسسی سینٹس فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی فروخت میں دلچسپی کی وجہ سے اس کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم یہ کمی عارضی رہنے کا امکان ہے۔
