
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ہفتے دو ڈالر چھ سینٹس فی بیرل اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت ایک سو نو ڈالر اکیانوے سینٹس سے بڑھ کر ایک سو گیارہ ڈالر ستانوے سینٹس فی بیرل پو گئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں اس دوران چورانوے سینٹس فی بیرل کا اضافہ ہوا اور یہ ترانوے ڈالر بتیس سینٹس فی بیرل سے بڑھ کر چورانوے ڈالر چھبیس سینٹس فی بیرل کی سطح پرآگئی۔
