
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہیکہ عدلیہ کے سات رکنی بینچ نے واضح پیغام دیا ہے، حکومتی ہٹ دھرمی مناسب نہیں ہے۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کال سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت کے پاس دو راستے ہیں، خط لکھ دیں محاذ آرائی سے بچ جائیں گے یا دوسری صورت میں وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں۔
