
توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں دوران سماعت عدالت کو جذباتی طور پر بلیک میل کر نے کی کوشش نہیں کی۔ عدالت روانگی سے قبل ذرائع سے خصو صی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وکیل کو ہمیشہ پر امید ہی رہنا چاہئے۔
