
این آر او کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالت کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے سوئس حکام کو خط لکھنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔
سپریم کورٹ بارکے صدر یاسین لاکھانی نے کہا کہ ہر حال میں عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ سلمان حسن راجہ نے کہا کہ کیس میں وفاق کے پاس کوئی جواز نہیں تھا ان کی بات پوری سنی گئی۔
