
اسلام آباد : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم آزاد عدلیہ اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ کھڑی ہے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں عدلیہ کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔
