
امریکی فوجی فرینک یوٹرچ پر نہتے عراقی شہریوں کے قتل کے موقع پر فرائض سے غفلت برتنے کا الزام ثابت ہو گیا۔
سارجنٹ فرینک یوٹرچ ان آٹھ امریکی فوجیوں میں شامل تھے جو سن دو ہزار پانچ میں عراق کے شہر حدیثہ میں غیر مسلح عراقی شہریوں کے قتل کے وقت موجود تھے تاہم انھوں نے شہریوں کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ دیگر چھ فوجیوں کے خلاف الزامات خارج کردئیے گئے جبکہ ایک کو بری کر دیا گیا۔
