
عراق میں بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اکتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس فورس کو نشانہ بنایا گیا۔
بغداد کے ضلع کرادا میں کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔ دیگر صوبوں بقعوبہ، کرک اور صلاح الدین میں بھی دھماکوں سے جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔
