
عراق (جیوڈیسک)عراق میں ایک ہی روز 21 افراد کو پھانسی دے دی گئی، وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق ان افراد کو دہشت گردی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے جن میں3 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزارت انصاف کے عہدیدار نے بتایا کہ ان افراد کو پیر کے روز سزائے موت دی گئی۔
عراق میں رواں سال 91 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے رواں سال کے ابتدا میں عدالتی کارروائی میں شفافیت کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے فوری طورپر پھانسی کی سزا معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
