
عراق کے شہر بقعوبہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں تین عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ دیالہ صوبے کے پولیس ترجمان کے مطابق بم سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا علاقے میں گشت کرنے والی فوجی گاڑی کے قریب آتے ہی پھٹ گیا۔ دھماکے میں تین عراقی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی ہے۔
