
عراق میں پولیس عہدیدار کے گھر پر مزاحمت کاروں کے حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق مزاحمت کاروں نے ہلہ کے جنوب میں واقع قصبے مصیب میں پولیس عہدیدار کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس عہدیدار سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
