
عرب لیگ نے لیبیا میں جاری بدامنی کے روکنے میں ناکامی پر صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف اقتصادی اور دیگر پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔
قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں بائیس میں سے انیس ممبر ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ عائد کی جانے والی پابندیوں میں اثاثوں کو منجمد کرنا، پروازوں پر پابندی ، عرب سرمایہ کاری پر پابندی ، مرکزی بینک سے لین دین پر پابندی شامل ہیں۔
