کھاریاں : عزت ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاں سے ہوتی ہے وہ جسے چاہیے عزت دے اور جسے چاہیے ذلت دے دے ہم اس کے حضور سر بسجود ہیں کہ جس کے حق سچ کی فتح سے ہمکنار کیا اور آئندہ بھی حق سچ کی ہی فتح ہو گی ، مخلص ساتھیوں کے ساتھ حاصل ہے ، انشء اللہ ہر امتحان میں ثابت قدم رہیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ بھی کریں گے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری شاہد رضا کوٹلہ راہنما مسلم لیگ ق ضلع گجرات نے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت باپ سے وراثت میں ملی ہے ، ہم اپنے مرحوم بھائی اور باپ کے اس مشن کو ہر حال میں جاری رکھیں گے ، وہ بھی اپنی زندگی میں مشکلات کے دوران ثابت قدم رہے اور صبر سے کام لیتے ہوئے ڈٹ کر آزمائشوں کا مقابلہ کرتے رہے اب ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور عرصہ 4سالوں ہر آنے والی آزمائش کا صبر و استقامت کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ، اور اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کر رہا ہے ، ہم اپنے مخلص ساتھیوں کے بھی بے حد مشکور ہیں جو کہ آزمائش میں بھی ہمارے شانہ بشانہ ہوتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
