گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز عطاری ووڈ ڈیزائنر ز نیو فرنیچر مارکیٹ پڈھے روڈ گجرات میں سٹیزن فرنٹ سٹی کے فنانس سیکرٹری محمد عارف عطاری نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر ، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل اور ان کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد اعجاز مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ایک عظیم الشان روحانی وجدانی محفل میلاد شریف منعقد کروائی ، اس محفل پاک کی صدارت محمد عارف عطاری نے کی ، محفل کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا ، بعد ازاں محفل میں ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، اور موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر چوہدری محمد طفیل اور ان کے بھائی چوہدری محمد اعجاز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کروائی گئی ، اس بابرکت محفل میں چوہدری مظفر پڈا ، چوہدری امانت پڈا ، چوہدری محمد اشرف پڈا ، محمد شیراز ، محمد شفیق عطاری ، محمد قدیر پڈا اور دیگر سیاسی و سماجی ، دینی مذہبی ،فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں سمیت ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
