گجرات (جی پی آئی) عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ کڑیانوالہ میں منعقد ہوئی ، یہ محفل بفیضان نظر پیر سید جماعت علی شاہ آستانہ عالیہ علی پور شریف منعقد ہوئی ، نقابت کے فرائض حافظ سرفراز مظہر قادری نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری ، جبکہ خصوصی خطاب علامہ محمد غلام مصطفی سلطانی حافظ آبادی نے کیا ، تقریب کی سرپرستی پیر سید محمد عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف نے کی ، پیر رضوان منصور آوانی آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ دیگر مہمانان خصوصی میں پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف ، پیر سید فیض حسین شاہ آستانہ کٹھانہ شریف و دیگر تھے ۔
مہمانوں کا استقبال شیخ خالد محمود ، شیخ حاجی افضال احمد ، شیخ محمد شفیق ، شیخ ندیم افضل نمبردار نے کیا ، جبکہ بانی محفل حاجی شیخ غلام رسول ، شیخ اعجاز رسول ، شیخ افتخار رسول ، شیخ شاہد رسول تھے ، یہ محفل زیر نگرانی علامہ محمد نعیم ، حاجی شیخ عبدالرزاق قادری ، شیخ محمد آفتاب ، شیخ طارق محمود ، مولوی خالد محمود بٹ ، شیخ مشتاق علی گوگا منعقد ہوئی ۔
