Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

علاقائی سیاست

August 29, 2012August 29, 2012 0 1 min read
Najeem Shah
Najeem Shah
Najeem Shah

علاقائی سیاست پر مجھے بہت کم ہی لکھنے کا موقع ملا ہے اور میری قلم کا موضوع زیادہ تر قومی اور بین الاقوامی سیاست ہی رہی ہے۔ اپنے ایک گزشتہ کالم کے اندر میں نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 20میں جاری سیاسی سرگرمیوں کو موضوعِ بحث بنایا تھا۔ مانسہرہ کی علاقائی سیاست پر لکھے گئے اس کالم کی قومی اور علاقائی اخبارات میں اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے اور تبصرہ نگاروں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ اس حلقے میں اصل مقابلہ سردار محمد یوسف اور اعظم خان سواتی میں ہی ہوگا البتہ مختلف جماعتوں سے سیاسی وابستگی رکھنے والے بعض قارئین نے یہ گلہ ضرور کیا ہے کہ میں نے کیسے اس انتخابی حلقے میں اعظم خان سواتی کو فیورٹ قرار دے کر عوامی گلے سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے، حالانکہ مانسہرہ کا ضلع ناظم رہتے ہوئے وہ کوئی خاص عوامی خدمت نہیں کر سکے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ اعظم خان سواتی جب مانسہرہ کے ضلع ناظم بنے تھے اُس وقت اُن کی وابستگی کسی سیاسی جماعت سے نہیں تھی اور اب وہ شاید پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضلعی نظامت کے دور میں اعظم خان سواتی نے مانسہرہ کو جو میگا پراجیکٹ دیئے ان میں ہزارہ یونیورسٹی سرفہرست ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ سردار محمد یوسف، اعظم خان سواتی اور کیپٹن (ر) صفدر جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں لیکن تحریک انصاف کی جانب سے پورے ملک میں اپنے اُمیدواروں کے بارے میں جاری کی گئی جائزہ رپورٹ میں خیبرپختونخواہ کی جن چھتیس میں سے بائیس سیٹوں پر مضبوط اُمیدوار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے اُن میں حلقہ این اے 20سے اعظم خان سواتی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ تیس سال سے مانسہرہ کی سیاست پر راج کرنے والے سردار محمد یوسف یقینا ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں مگر اعظم خان سواتی کے میدان میں اُترنے کے باعث اُن کا مستقبل بھی تاریک دکھائی دیتا ہے۔ اس صورتحال میں سردار محمد یوسف کے لیے ایک ہی راستہ باقی بچا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل ہی قاف لیگ کو چھوڑ کر نواز لیگ یا جمعیت علمائے اسلام میں سے کسی ایک جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں کیونکہ اس وقت اعظم خان سواتی کو جمعیت اور نواز لیگ دونوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے اور سردار محمد یوسف اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں لیکن اس کے بعد اُنہیں صوبہ ہزارہ کی تحریک سے دستبردار ہونا بھی پڑ سکتا ہے جو یقینا اُن کے لیے ایک گھاٹے کا سودا ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں صوبہ ہزارہ کی تشکیل میں اُن کا رول نمایاں رہے۔

حلقہ این اے 20میں قاف لیگ کی طرف سے سردار محمد یوسف یا اُن کے بیٹے سردار شاہجہان یوسف، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعظم خان سواتی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی متوقع اُمیدوار ہیں جبکہ حلقہ این اے 21کے متوقع اُمیدواروں میں جے یو آئی کی طرف سے لائق محمد خان، تحریک انصاف کی جانب سے زرگل خان یا نیاز سرخیلی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر یا صالح محمد خان جبکہ اے این پی کی طرف سے نوابزادہ صلاح الدین شامل ہیں۔ این اے 20میں بلاشبہ اصل مقابلہ سردار محمد یوسف گروپ یا اعظم خان سواتی گروپ کے درمیان ہے مگر اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کا بھی کافی ووٹ بینک ہے۔ گزشتہ انتخابات میں نواز لیگ کے اُمیدوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی قاف لیگ کے سردار شاہجہان یوسف کے مقابلے میں صرف چند سو ووٹوں کے معمولی فرق سے ہارے جبکہ 2002ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کے اُمیدوار سید غلام نبی شاہ تیسری پوزیشن پر رہے۔ این اے 21میں جے یو آئی کے لائق محمد خان کو ابھی تک مضبوط اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے مگر یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ ضمنی انتخاب میں اُن کو جیت دلوانے میں اعظم خان سواتی نے اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ اب کی بار اے این پی اور تحریک انصاف کے اُمیدوار لائق محمد خان کے راستے میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

Najeem Shah
Najeem Shah

آئندہ ہونے والے انتخابات میں این اے 21سے چونکہ تحریک انصاف بھی اپنا اُمیدوار سامنے لائے گی، اس لیے اعظم خان سواتی کی ہمدردیاں یقینا لائق محمد خان کے بجائے اپنی پارٹی کے اُمیدوار سے ہوں گی جبکہ ن لیگ کی طرف سے کیپٹن (ر) صفدر کو پارٹی ٹکٹ ملنے کی صورت میں نظریاتی کارکن بغاوت کر سکتے ہیں کیونکہ کیپٹن (ر) صفدر اور ضلع مانسہرہ کے نظریاتی عہدیداروں و کارکنوں کے درمیان اختلافات کے باعث نظریاتی کارکنوں نے اس حلقہ سے صالح محمد خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ کے دونوں انتخابی حلقوں میں نواز لیگ کو متحرک کرنے کے لیے نامی گرامی سیاست دانوں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر آمادہ کر رہے ہیں مگر پیر صابر شاہ اور سردار مہتاب احمد عباسی کے خلاف بیان بازی کے بعد نواز لیگ نے فی الحال اُن کی رکنیت ختم کر دی ہے اور اب قاف لیگ کو چھوڑ کر نواز لیگ میں شامل ہونے والے انجینئر امیر مقام مانسہرہ میں اپنے پرانے دوستوں کو ساتھ ملانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر وہ سردار محمد یوسف گروپ کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر نہ صرف سردار یوسف گروپ کے جیتنے کے سو فیصد چانسز ہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کو بھی مانسہرہ میں بھرپور آکسیجن مل جائے گی۔

کیپٹن (ر) صفدر گزشتہ کچھ عرصہ سے جس طرح متحرک رہے ہیں ،اس سے یہی لگتا ہے کہ وہ ”خادم اعلیٰ پنجاب ” میاں شہباز شریف کی طرح اپنے نام کے ساتھ ”خادم ہزارہ” لگانے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب پورے ہزارہ میں فیصلوں کا اختیار اُن کے ہاتھ میں ہو۔ شاید اسی وجہ سے وہ ہزارہ کی سیاست میں اپنا اثرورسوخ بڑھا نا چاہتے ہیں مگر مرکزی قیادت کے حالیہ فیصلے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کی یہ خواہش فی الحال ادھوری رہ گئی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے پارٹی کی طرف سے ملنے والے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بظاہر سردار مہتاب عباسی اور پیر صابر شاہ سے معافی مانگ لی ہے مگر اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اس معافی نامے کے ساتھ (ن) لیگ ہزارہ میں جنم لینے والے اختلافات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ سردار محمد یوسف بھی یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جاتے ہیں تو ایسی صورت میں اُنہیں وقتی فائدہ تو پہنچ سکتا ہے مگر جیسے ہی کیپٹن (ر) صفدر ہزارہ بشمول مانسہرہ میں سیاسی طاقت حاصل کرکے تمام فیصلے اپنی مرضی و منشاء کے تابع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر کسی بھی وقت اُن کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے وہ مذاکرات کے کئی ادوار ہونے کے باوجود تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکے جبکہ دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام بھی اعظم خان سواتی کا راستہ روکنے اور مانسہرہ کی دونوں سیٹیں جیتنے کیلئے سردار یوسف سے رابطے میں ہے۔

سردار محمد یوسف ابھی تک اس تذبذب میں مبتلا ہیں کہ وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) یا مسلم لیگ (ن) میں سے کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں تاکہ اس حلقہ میں اعظم سواتی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا راستہ روکا جا سکے۔ بعض ذرائع سردار محمد یوسف اور جمعیت کے درمیان انتخابی اتحاد کا امکان بھی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ یہ تاثر بھی عام ہے کہ جمعیت علمائے اسلام مفتی کفایت اللہ کی صوبائی نشست بچانے کیلئے قومی اسمبلی کی نشست پر اعظم خان سواتی کی حمایت کر سکتی ہے یا پھر مفتی کفایت اللہ کو این اے 21سے الیکشن میں کھڑا کرکے اعظم سواتی کی حمایت حاصل کی جائے گی۔ سردار یوسف اپنے حلقے کے ووٹروں میں ابھی تک کسی اور جماعت میں باقاعدہ شمولیت نہ کرنے کا یہ جواز بتا رہے ہیں کہ اس طرح وہ اپنے وزیرِ مملکت بیٹے کے ذریعے فنڈز لے کر حلقے میں تعمیراتی کاموں کا جال بچھانا چاہتے ہیں مگر ووٹروں کی اکثریت کے مطابق سردار محمد یوسف کو نظرانداز علاقوں کا خیال تب آنا شروع ہوا جب اعظم خان سواتی نے اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ این اے 20کے ووٹرز یہ گلہ بھی کرتے ہیں کہ سردار محمد یوسف کے تیس سالہ دور اقتدار میں کوئی میگا پراجیکٹ سامنے نہیں آیا اور اس عرصہ میں انہوں نے صرف اپنی برادری اور آبائی گائوں جالگلی پر ہی توجہ دی جبکہ اب اعظم خان سواتی کے متحرک ہونے کے بعد سردار یوسف نے بھی نظرانداز علاقوں کا رُخ شروع کر دیا ہے۔

سردار محمد یوسف نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1979ء میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر کی حیثیت سے کیا۔ اسکے بعد وہ دو بار ممبر صوبائی اسمبلی اور پھر تین بار ممبر قومی اسمبلی بنے جبکہ بعد میں جیسے ہی پرویز مشرف حکومت نے ممبرانِ اسمبلی کیلئے گریجویشن کی شرط رکھی تو اس شرط پر پورا نہ اُترنے کے باعث انہوں نے اپنے بیٹے شاہجہان یوسف کو میدان میں اُتار لیا جو 2002ء اور 2008ء میں اس حلقہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ خود سردار محمد یوسف بعد میں ضلع ناظم بھی رہے اور تاحال مانسہرہ کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ سردار محمد یوسف کا اپنی برادری میں کافی اثرورسوخ ہے اور اگر کوئی گجر برادری سے اُن کے مقابلے میں الیکشن لڑے تو پہلے اُسے اپنے حق میں دستبردار کرانے پر مجبور کیا جاتا ہے بصورت دیگر اُس کی سخت مخالفت شروع ہو جاتی ہے۔

pakistan elections
pakistan elections

سردار محمد یوسف کی کامیاب سیاست کا محور بھی یہی ہے کہ اگر وہ خود یا اُن کے بیٹے شاہجہان یوسف قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑتے ہیں تو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایسے اُمیدواروں کی حمایت کی جاتی ہے جن کا تعلق گجر برادری سے نہ ہو تاکہ وہ غیر برادری کے ووٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔ ضلع مانسہرہ کے دونوں انتخابی حلقوں کی موجودہ صورتحال کے مطابق فی الحال این اے 20سے اعظم خان سواتی جبکہ این اے 21سے لائق محمد خان جیت کے لیے انتہائی مضبوط اُمیدوار سمجھے جاتے ہیں مگر ان دونوں حلقوں سے قاف لیگ کے سردار محمد یوسف اور اے این پی نوابزادہ صلاح الدین بھی پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔تحریر: نجیم شاہ

 

Share this:
Tags:
Najeem Shah PML N انتخابات تحریک انصاف
Nawaz Sharif Meeting
Previous Post نواز شریف سے قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ہوگ لینڈ کی ملاقات
Next Post افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے نیٹو کے تین فوجی ہلاک
afghanistan map

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close