لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہاہے کہ عمران خان بوکھلا گئے ہیں ،ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک گیر جماعت ہے جہاں چاہیے جلسہ کرسکتی ہے ،عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں سیاست ان کے بس کی بات نہیںہے بہترہے کہ وہ خود ہی سیاست سے الگ ہوجائیں ،عمران خان نہ جانے کس کے کہنے پر سیاستدانوں پرالزامات لگا رہے ہیں ،اپنا موقف پیش کرنا ان کا حق ہے مگر الزام تراشی کی سیاست انہیںزیب نہیںدیتی ،عمران خان کو عام انتخابات میں اپنی شکست نظرآرہی تھی اس لئے انہوںنے عام انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ،عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ کیا لڑیں گے پہلے وہ اپنی جماعت کے کارکنوں کو تو ان کا حق دیں ،تحریک انصاف کے پرانے کارکنوںکو نظرانداز کرکے پرویزمشرف کے ساتھیوںکواہم جگہ دی گئی ہے
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
