
سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا ہے عمران خان سابق صدرمشرف کے وکٹ کیپر ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان آمرانہ سوچ کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی نے صوبوں کو خودمختار کیا ان کا کہنا تھا کہ آج کے جمہوری دور میں صوبے اپنے حقوق کی بات بلا خوف کر رہے ہیں۔
