لالہ موسیٰ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے انکے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔تحریک انصاف کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان نے ضلع گجرات کے وفد سے خصوصی ملاقات کی اور نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوںنے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے گلے کے آپریشن کے بعد انکی صحت وطبیعت بھی دریافت کی ۔ اس موقع پر نائب صدر اعجاز احمد چوہدری نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے والد کی روح کو منور فرمائے اور انکی قبر کی منزلوںکو آسان کر کے انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
