لاہور (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء انجینئر یاسر گیلانی اور ابو بکر عظیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو یونین کونسل لیول سے لیکر چیئر مین تک الیکشن کروا کر اپنے عہدیداران منتحب کرے گی۔یاسر گیلانی نے ملاقات کے لئے آنے والے یوتھ ونگ کے سابقہ عہدیدران کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔پارٹی الیکشن سے نوجوان قیادت کو آگے آنے کا بھرپور موقع ملے گا۔تحریک انصاف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء کی واحد جمہوری جماعت ہو گی جس کے تمام عہدیدار منتخب ہو کر آئیں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
