Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عوامی توقعات

January 7, 2013 0 1 min read
Lahore Imran Khan Jalsa
Lahore Imran Khan Jalsa
Lahore Imran Khan Jalsa

30 اکتوبر 2011 اور 23 دسمبر 2012 کے جلسے پاکستانی سیاست میں عوامی اندازِ سیاست کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گئے۔30 اکتوبر کو مینارِ پاکستان پر عمران خان کے جلسے نے سب کو حیران کر دیا تھا جبکہ 23 دسمبر کو مینارِ پاکستان پر تحریکِ منہاج القرآن کے چیرمین علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے میں لوگوں کی شرکت نے سب کو مبہوت کر دیا ہے۔ میں نے اس جلسے کی ویڈیو کلپنگ دیکھی ہیں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری میاں محمد نواز شریف کے گھڑھ لاہور میں اتنا بڑا اجتماع کر سکتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے جو میرے ماننے یا نہ ماننے سے بدل نہیں سکتی۔

اس جلسے میں عوام کی شرکت شک و شبہ سے بالا تر تھی جو ایک خاص پیغام دے رہی تھی جس پر میں آئیندہ کالموں میں اظہارِ خیال کروں گا۔ سرِ دست تو اتنا کہنے پر اکتفاء کروں گا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے لیکن انھوں نے اپنے علم و فضل اور جہدِ مسلسل سے معاشرے میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے۔ ان سے کوئی لاکھ اختلاف کرتا رہے لیکن ان کے فنِ خطابت اور علمی وجاہت سے کسی کو بھی انکار کی مجال نہیں ہے۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جنرل ضیاء الحق کے زیرِ سایہ عوامی پذیرائی کا آغاز کیا جس میں میاں برادران نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ہر طرح کا دستِ تعاون پیش کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری مقبولیت کی سیڑھیاں پھلانگتے چلے گئے۔

ان کے فنِ خطابت نے عوام کے دل موہ لئے اور ان کی نکتہ آفرینیوں نے ایک حشر برپا کر دیا۔ ہر گلی اور ہر محلے میں ان کے درسوں کے سلسلے شروع ہو گئے اور نوجوان نسل نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں ایک ایسے مفکر کو دیکھنا شروع کر دیا جو انقلاب کا پیش خیمہ بن کر ان کا مقدر بدل سکتا ہے۔ علمی و جاہت اور شہرت جب یکجا ہو جائیں تو پھر انانیت کا خمار دل و دماغ پر قبضہ کرنے لگتا ہے اور ایسا علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے معاملے میں بھی ہوا تھا اور ہونا بھی چائیے تھا کیونکہ اپنی فکری روشنی سے عوام الناس کو محروم رکھنا انسانیت کے ساتھ نا انصافی کے زمرے میں آتا ہے۔1980 کی دہائی علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی شہرت اور مقبولت کی دھائی تھی اور ایک بہت بڑے عالم، مفکر اور مبلغ کی حیثیت سے ان کا نام ہر سو گونج رہا تھا۔ لوگوں کے اذہان اور فکر کو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی شعلہ بیانی اور دلائل کی قوت سے اپنی مٹھی میں بند کر لیا تھا۔ مجھے بھی انھیں کئی دفعہ سننے کا موقعہ ملا تھا اور ہر بار انھوں نے نئے اور مختلف انداز میں اپنی علمی وجاہت کا ثبوت دیا تھا۔ ان کے پاس علم کا ایک ایسا سمندر ہے جس میں سے وہ جیسا چاہتے ہیں دلیل اور منطق کا گہرِ تابدار لے کر نمو دار ہو جاتے ہیں۔ اسی زمانے میں انھوں نے تحریکِ منہاج القرآن کی اساس رکھی تھی اور نوجوانوں کو نظامِ مصطفے کے ایک ایسے انقلاب کی نوید سنائی تھی جسے وہ برسوں اپنے سینوں میں پالتے چلے آرہے تھے۔ منہاج القرآن کی اساس نے ہی میاں محمد نواز شریف اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان فاصلوں کو جنم دیا۔

میاں محمد نواز شریف منہاج القرآن کی تشکیل سے اپنے لئے خطرہ محسوس کر رہے تھے۔ انھیں خبر تھی کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک دن اسی منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے انھیں للکاریں گئے اور ان کی لنکا میں آگ لگا دیں گئے۔ انھیں علم تھا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو خدا نے جس طرح فنِ خطابت کی خو بیوں سے نواز رکھاہے اس کی وجہ سے وہ دن کو رات اور رات کو دن بنانے کا ملکہ رکھتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہ منہاج القرآن کی سر گرمیوں کو سیاسی رنگ دینے سے اجتناب کریں۔ یہ درست ہے کہ ادارہ منہاج القرآن کیلئے زمین بھی میاں محمد نواز شریف نے ہی الاٹ کی تھی لیکن وہ منہاج القرآن کا دائرہ اختیار مذہبی امور تک ہی دیکھنا چاہتے تھے جبکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے عزائم مختلف تھے اور وہ اپنی شہرت کے پسِ پردہ کچھ اور ہی دیکھ رہے تھے۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اقتدار کی جانب چھلانگ لگانے کا حق حاصل تھا لیکن میاں برادران کو یہ گوارا نہیں تھا۔

General Zia Ul Haq
General Zia Ul Haq

جنرل ضیاء الحق کی حیات میں تو سارے معاملات انتہائی رازداری ، دوستی ، افہام و تفہیم اور محبت سے سر انجام پاتے رہے لیکن جنرل ضیا الحق کی موت کے بعد حالات نے ایک دم پلٹا کھا یا اور کل کے یہ دوست ایک دوسرے کے مدِ مقابل کھڑے ہو گئے۔ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے قیام کا اعلان کر کے میاں برادران کے اوسان خطا کر دئے۔ میاں برادران تو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے تبھی تو اسے پال پوس کر بڑا بنایا تھا۔ انھیں کیا خبر تھی کہ ایک دن انہی کا تیار کردہ پہلوان انھیں ہی کشتی کا چیلنج دے ڈالے گا۔

میاں برادران کو اپنی دولت وحشمت پر ناز تھا جسے اقتدار کی شراب نے اور بھی نشہ آور بنا دیا تھا ۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک غریب گھرانے کا چشم و چراغ ہے جس کی کل دولت اس کی وجاہتِ علمی ہے اور ویسے بھی علم اور دولت میں کبھی یکجائی دیکھنے میں نہیں آتی۔ یہ ازل سے ایک دوسرے کے حریف ہیں۔دولت علم کی قوت سے خوف زدہ رہتی ہے جب کہ علم دولت کو پرِکاہ سے زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ علم وارثِ پیغمبری ہوتا ہے لہذا اہلِ ثروت طبقے ہمیشہ قوتِ علم سے خائف رہتے ہیں۔ انھیں اہلِ علم کی جانب سے کسی ایسے انقلاب کا خوف ہمیشہ بے چین کئے رکھتا ہے جو ان سے نعمائے زندگی چھیننے کا موجب بن سکتا ہو۔ انھیں ہر اس انقلاب سے خوف آتا ہے جسے اہلِ علم ہستیاں گاہے بگاہے تاریخ کی نذر کرتی رہتی ہیں اور جن کے برپا ہو جانے سے اہلِ ہشم کا سارا جاہ و جلال اور قوت و حشمت خاک میں مل جاتی ہے۔

دنیا کے سارے انقلاب اہلِ نظر لوگوں کے عطا کردہ ہوتے ہیں۔ زارِ روس کے ظلم و جبر کے ہاتھوں تڑپتے ، سسکتے اور بلکتے عوام کی جدوجہد سے انقلابِ روس کا عظیم الشان معرکہ ہویا مائوزے تنگ کے ہاتھوں چیانگ کائی شیک کے فرار سے جنم لینے والے انقلاب چِین کی روداد ہویہ سب کچھ لینن اور ماؤزے تنگ نے اپنے وقت کے عظیم فلاسفر اور دانشور کا رل مارکس کی فکر سے مستعار لے کر دنیا میں انقلاب کو نئے معنی عطا کئے تھے۔ پاکستان کا تصور بھی تو ایک دانش ور کا پیش کردہ ہی تھا جسے سارے سیاست دانوں نے پہلے پہل رد کر دیا تھا لیکن یہ تو اس نظریے کی قوت تھی جس نے اسے زندہ رکھا تھا۔ اگر وہ کمزور نظریہ ہوتا تو سیاست دان اسے کب کا ہضم کر چکے ہوتے اور آج ہم متحدہ ہندوستان میں زندگی بسر کر رہے ہوتے۔ علم ایک قدر ہے لیکن دولت کبھی بھی قدر کا مقام حاصل نہیں کر پائی اس لئے اہلِ علم حلقے اہلِ دولت کو اعلی و ارفع مقام دینے کیلئے راضی نہیں ہوتے ،علم اور دولت کے درمیان ازل سے ایک جنگ ہے جو خاموشی سے جاری و ساری رہتی ہے لیکن اکثر لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا اور وہ اس کی شدت کو محسوس بھی نہیں کرتے۔

Dr Tahir Ul Qadri
Dr Tahir Ul Qadri

عوامی تحریک کے قیام سے ہی وہ جنگ جو اندر ہی اندر سلگ رہی تھی جوالا مکھی بن کر سامنے آگئی ۔1990 کے انتخابات سر پر تھے اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادی نے ان میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جس سے میاں برادران کی برداشت جواب دے گئی۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر پر مسلح دستوں سے حملہ کر دیا گیا تا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں اور یوں میاں برادران کے ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائیں۔ ہماری سیاست کا یہ المیہ رہا ہے کہ جب بھی متوسط طبقے کا کوئی فرد سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتا ہے تو مخصوص سیاست دانوں کے پالتو غنڈے ان کا جینا دو بھر کریتے ہیں۔ ان پر مسلح حملے ہوتے ہیں ،انھیں رسوا کیا جاتا ہے اور ان کی تضحیک کی جاتی ہے اور کبھی کبھی انھیں اپنی جانوں سے ہاتھ بھی دھونے پڑتے ہیں۔ پیشہ ور سیاست دان ریاستی گٹھ جوڑ سے ایسی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے مفادات کو چیلنج کرتی ہے۔ علامہ ڈ اکٹر طاہر القادری کی آواز بھی ایسی ہی آواز تھی جس سے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کا خطرہ محسوس ہو رہا تھا لہذا ضروری تھا کہ اس آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش کر د یا جاتا یہ تو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خوشبختی تھی کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اس حملے سے بال بال بچ گئے۔

ابھی تو پچھلے سال کی بات ہے راولپندی کے ضمنی انتخاب میں جب مسلم لیگ(ن) کی شکست کے امکانات واضح ہو رہے تھے تو اس وقت شیخ رشید کے دو ساتھیوں کو سرِ عام موت کی نیند سلا دیا گیا تھا لیکن نہ قاتل پکڑے گئے اور نہ ہی کسی کے خلاف کوئی مقدمہ قائم ہوا کیونکہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت تھی اور کس کی مجال تھی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتا اور اس میں میاں برادران کا نام لکھواتا ۔ وہ تو ذوالفقار علی بھٹو کی سادگی تھی جس نے اپنے دورِ حکومت میں اپنے مخالفین کو اپنے خلاف ایف آئی آر میں اپنا نام لکھوانے کی اجازت دے دی تھی اگر ذولفقار علی بھٹو ایسا کرنے کی اجازت نہ دیتے تو پھر نہ مقدمہ قتل قائم ہوتا اور نہ ہی اس جرم کی پاداش میں انھیں سزائے موت سنائی جاتی۔ میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمت کی داد دیتا ہوں کہ انھوں نے پسپائی اختیار کرنے کی بجائے ڈٹ جانے کو ترجیح دی۔ کمال کی بات یہ ہے کہ حملہ بھی علامہ ڈاکٹر طاہر القادری پر حملہ اور جھوٹا اور اور بد طینت بھی اسے ہی ٹھہرایا گیا جب کہ قاتلوں سے کوئی باز پرس نہ کی گئی۔

PMLN
PMLN

ساری دنیا کو علم ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حملہ کیا تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ میں اتنی ہمت کہاں تھی کہ وہ میاں برادران کے خلاف کوئی عدالتی حکم پاس کرتے ۔یہ ہمت تو ان میں اب بھی نہیں ہے اگر چہ آزاد عدلیہ کے شور و غل میں کچھ بھی سنائی نہیں دے رہا۔ میاں شہباز شریف کی حکومت پچھلے پانچ سالوں سے حکمِ امتناعی پر چل رہی ہے لیکن کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ شہباز شریف کی وزارتِ اعلی والے مقدمے کی شنوائی کر کے کوئی فیصلہ صادر کر سکے۔ ابھی تو کل کی بات ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف کس طرح میاں براداران نے جھوٹے مقدمے قائم کئے تھے اور ججز کو استعمال کیا تھا۔ ان کی آ ڈیو کیسٹ پکڑیں گئی تھیں تب کہیں جا کر محترمہ بے نظیر بھٹو کو ریلیف ملا تھا وگرنہ میاں برادران نے ان کے خلاف فیصلہ تو حاصل کر لیا گیا تھا اور انھیں سیاست سے فارغ کرنے کے سارے انتظامات بھی مکمل کر لئے تھے۔

یہ ایک ایسی جماعت کے ساتھ روا رکھا جا رہا تھا جو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور جس نے پاکستان پر کئی دفعہ حکومت کی ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ اگر ایسا ہو سکتا ہے تو پھر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کیا حیثیت ہے اور وہ کس کھاتے میں ہیں؟(جاری ہے)

تحریر : طارق حسین

Tariq Butt
Tariq Butt
Share this:
Tags:
imran khan Minar e Pakistan public expectations ڈاکٹر طاہر القادری عمران خان عوامی توقعات منہاج القرآن
Previous Post قمر اکیڈمی ضلع گجرات کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نسیم احمد چشتی منعقد ہوا
Next Post 14 جنوری عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا دن ہو گا ،شاھدرضوان

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close