
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کے ازالے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس فرائض ذمہ داری سے ادا کرے۔مختلف اضلاع سے آئے عوام کے مسائل سننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا ترجیح ہے۔
