گجرات (جی پی آئی)عید الضحیٰ کی آمد کے سلسلے میں عادو وال ویلفیئر سوسائٹی نے گاؤں کے مستحق گھرانوں میں راشن ، جس میں آٹا ، بیسن کلو کا تھیلا ، چینی دو کلو اور گھی دو کلو کا پیکج بنا کر ان کے گھروں میں پہنچادیا ہے ، راشن دینے کا مقصد غریب گھرانوں میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔
سوسائٹی کو راشن کیلئے بہت زیادہ تعداد میں درخواستیں وصول ہوئیں تھیں ، مگر فنڈز کی کمی کے پیش نظر صرف آٹھ گھرانوں کو میرٹ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، سیکرٹری ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر مظہر حسین چوہان نے علاقہ کے مخیر شخصیات سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ صدقات ، خیرات سوسائٹی کے اکائونٹ نمبر HBL 13707900028103 عادووال برانچ میں آن لائن جمع کروا کر صدقہ جاریہ حاصل کریں ۔
