بھمبر: بھمبر میں غیر رجسٹر ڈ انعامی سکیمیں جاری ڈپٹی کمشنر بھمبر کے احکامات بھی کھو کھاتے غریب اور سادہ لوح شہری کی کما ئی کو خوب لوٹا جا رہاہے حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھمبر میں غیر قانونی دھندہ بند کروانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی انعامی سکیمیں پورے زور شور کیساتھ جاری ہیں میڈیا نے اس کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ان غیر رجسٹر اور غیر قانونی انعامی سکیموں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اس پر کسی قسم کا کوئی عمل در آمد نہیں ہوا اب بھی شہر کے اندر یہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ انعامی سکیمیں ڈھنکے کی چوٹ پر جاری ہیں اور دفعہ 144کو کوئی بھی خاطر میں نہیں لا رہا بھمبر کے شہریوں نے حکومت کے حکا م سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں غیر رجسٹر انعامی سکیموں کے مالکان غریب اور سادہ لوح شہریوں کو خوب لوٹ رہے ہیں اور انکے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی وہ بھمبر شہر میں اس غیر قانونی دھندے کو بند کرواتے ہوئے مالکان اور ذمہ داران کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
