لالہ موسیٰ : معمولی تکرار پر فائرنگ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا ، اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ لوکو شیڈ ریلوے کے ملازم زاہد شاہ سکنہ قافیاں کرم شاہ اور ریلوے روڈ لالہ موسیٰ کے ماموں خان کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کرنے کے معاملہ پر معمولی تکرار ہوئی ، گزشتہ روز زاہد شاہ اپنے بھتیجوں جعفر شاہ اور عمران شاہ کے ساتھ لوکو شیڈ سے آ رہا تھا کہ ریلوے روڈ پر گھات لگائے بیٹھے ماموں خان اس کے ساتھیوں آصف بٹ اور مہر خرم نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں زاہد شاہ ، جعفر شاہ اور عمران شاہ شدید زخمی ہو گئے ، جبکہ ریلوے روڈ پر ہونیوالی شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دوکاندار اپنی دوکانیں بند کر کے بھاگ کھڑے ہوئے تاہم سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے ماموں خاں اور اس کے ساتھیوں آصف بٹ ، مہر خرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تاہم موقعہ سے فرار ہو جانے والے ملزمان میں سے کوئی گرفتار نہیں ہو سکا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
