
فجی میں سات اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا، تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی جیالاجیکل سروے کے مطابق زلزلہ بحرالکاہل میں آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے فوری بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز سطح سے تین سو اڑسٹھ اعشاریہ پانچ میل گہرائی میں تھا۔
