
اٹارنی جنرل انوار الحق نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد بھی وزیراعظم عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی کے پاس ایک اپیل اور فیصلے پر نظر ثانی کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے پاس تحریری جواب دینے کے لئے مہلت مانگنے کا آپشن بھی ہے۔
