
ہالی ووڈ فیملی فلم ڈولفن ٹیل نے لائن کنگ اور دیگر چار نئی فلموں کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ فلم ڈولفن ٹیل نے امریکہ اور کینیڈا کے ٹھیٹرز میں تین روز کے دوران چودہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
فلم ایک ڈولفن کی سچی کہانی ہے جو کیکڑے کے جال میں پھنس جاتی ہے اور پھر اسے دم کیوجہ سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔ فلم میں ہیری کونک،ایشلے جڈ،کرس کرسٹوفرسن اور مورگن فری مین کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
