
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں موجود امپائرز کے کمرے کو علیم ڈار کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے پویلیئن کے ساتھ امپائرز روم پہلے سے موجود ہے۔ یہ کمرہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کے دوران امپائرز کے استعمال میں رہتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق علیم دار کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کمرے کا نام علیم ڈار امپائرز روم رکھ دیا گیا ہے۔
