
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کابل میں پریس کانفرنس میں انھوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے حرمتی کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
امریکی صدر اوباما نے بھی اس پر معذرت کی ہے۔ انھوں نے افغان فورسز کو ہدایت کی کہ مظاہروں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
