
افغانستان کے شہر قندھار میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب بم دھماکہ۔ تین افراد ہلاک ، دو زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کا غیر ملکی عملہ محفوظ رہا۔
افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے عسکریت پسندی کم کرنے کے دعوں کے باوجود طالبان کی پے در پے کارروائیوں نے پینٹاگون کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔
