
قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام دوبارہ شروع ہو گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی کا سیشن اٹھارہ اکتوبرتک جاری رہے گا۔
