
قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج شام دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہو گا جس میں ملک میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بحران پر مزید بحث ہو گی۔
آج ہونے والے اجلاس میں معمول کی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ صرف توانائی کے بحران کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بحث ہو گی۔ یہ بحث تین اکتوبر سے جاری ہے۔
