
پاکستان ہاکی ٹیم کے فارورڈ ریحان بٹ نے کہا ہے کہ ان سمیت سینئر کھلاڑیوں کو چیمپئینز ٹرافی سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، قومی ٹیم میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔ لاہور میںزرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان بٹ نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل نائن اے سائیڈ پرتھ سپرسیریز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو چیمپئینز ٹرافی سے قبل پریکٹس کا اچھا موقع میسر ہوگا۔
