
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے نجی دورے پر آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اس قابل ہے کہ وہ سری لنکا کو ہراسکے۔ میری دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ہماری ٹیم آئندہ بھی اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔ قومی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور کرکٹ ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔
