Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

لال مسجد کمیشن

April 26, 2013 0 1 min read
Tariq Butt
Lal Masjid
Lal Masjid

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے لال مسجد اپریشن پر جسطرح کا طوفان کھڑا کیا تھا اس نے جنرل پرویز مشرف کی شخصیت کو نہ صرف مجروح کر کے رکھ دیا تھا بلکہ اسے ایک ایسے بے رحم اور سفاک حکمران کی حیثیت سے بھی پیش کیا تھا جس نے اپنے اقتدار کے دوام کی خا طر وطن کی معصوم بچیوں کا قتلِ عام کیا تھا۔یہ پروپیگنڈہ اتنا زہر آلود تھا کہ جنرل پرویز مشرف کیلئے اپنے دامن کو بچانا بڑا مشکل ہو گیا تھا۔اس نے بڑی صفائیاں پیش کیں۔

بڑی یقین د ہا نیاں کروائیں اور بڑے ثبوت پیش کئے لیکن مخصوص مذہبی گروہ، مسلم لیگ (ن) اور شدت پسند حلقے ا س کی بات کا اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں تھے ۔ میڈیا کی اپنی مجبوریاں ہیں۔اسے مرچ مسالحہ چائیے اور اس سے بڑا مرچ مسالحہ اور کیا ہو گا کہ جنرل پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے جامعہ حفضہ کی بچیوں کا قتلِ عام کیا ہے اور لال مسجد کے اندر بے گناہوں کا خون بہایا ہے۔

میڈیا نے اس مو ضو ع پر اپنے چیلنز پر ایسے ایسے مذاکروں کا اہتمام کیا کہ جھوٹ پر سچ کا گمان ہو نے لگا ۔ میاں برادران ا ور ان کے حوا ری اس طرح کے منفی پروپیگنڈے کو ہوا دینے میں پیش پیش پیش تھے کیونکہ انھوں نے جنرل پرویز مشرف کو ایک آدم خو ر کے روپ میں پیش کرنا تھا ۔ میاں برادران کی بقا اسی میں تھی کہ جنرل پرویز مشرف کی ذا ت کو متنازع بنیا جائے تا کہ اقتدار سے اس کی رخصتی آسان ہو جائے اور میڈیا نے اس تصور کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں میاں برادران کا پھر پور ساتھ دیا۔

نواب اکبر بگٹی قتل کیس اور لال مسجد اپریشن انہی مقاصد کے تحت اچھالے گئے تھے تاکہ عوام جنرل پرویز مشرف کی حکو مت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اقتدار ایک دفعہ پھر مسلم لیگ (ن) کی جھولی میں آ گرے ۔ ایسا بظا ہر ممکن تو نہ ہو سکا لیکن پھر بھی میاں برادران نے ہمت نہ ہاری اور پروپیگنڈے کا یہ ہنر مستقل آزماتے رہے جس سے جنرل پریز مشرف کی شخصیت مجروح ہوتی رہی۔

میاں برادران خریدو فروخت کے بڑے ماہر ہیں لہذا جنرل پرویز مشرف کے خلاف بہت سے صحا فیوں اور قلم کاروں کو خریدا گیا اور ان کے ذمے یہ کام لگایا گیا کہ انھوں نے جنرل پرویز مشرف کو ایک سفاک اور بے رحم شخص ثابت کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا نا ہے اور میڈیاکے چند اینکرز نے نمک حلالی کا پورا حق ادا کیا اور میاں برادران کے دئے گئے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اپنا پورا زور لگایا۔میڈیا نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جنرل پرویز مشرف کی کردار کشی میں کو ئی دقیقہ فراموش نہ کیا۔

Musharraf
Musharraf

یہ تو بھلا ہو لال مسجد کمیشن کا کہ جس نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔سارے الزامات جو بد نیتی، بد دیانتی اور ذاتی مفادات پر منحصر تھے ان کا صفایا ہو گیا ہے او ر جنرل پرویز مشرف کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ جنرل پرویز مشرف کا لال مسجد اپریشن کے سنگین الزامات سے بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔دشمنوں نے تو پوری کوشش کی تھی کہ جنرل پرویز مشرف ان الزامات کے اندر ہی دفن ہو جا ئیں لیکن سچائی کی قوت نے انہیں بچا لیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ مکر و فن میں ماہر وطن دشمن استحصالی گروہ پرویز مشرف کو پھانسنے کے لئے کون سا نیا وار کرتا ہے۔

لال مسجد کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لال مسجد اپریشن میں ١٠٣ افراد ہلاک ہوئے جن میں کوئی بھی خا تون نہیں تھی ۔٩٢ افراد سویلین تھے جبکہ١١ سیکورٹی افراد تھے ۔ سولہ افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔٨ جولائی ٢٠٠٧ سے ٤ دسمبر ٢٠١٢ تک جاری رہنے والی اس انکوائری میں ہلاکتوں کے حو الے سے مختلف رپورٹیں جمع کروائی گئی تھیں۔

جن کی روشنی میں کمیشن اس نتیجے پر پہنچا کہ لال مسجد اپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی بھی خا تون شامل نہیں تھی ۔اب اس کا کیا کیا جائے کہ لال مسجد اپریشن کو بنیاد بنا کر بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی دوکانداری چمکاتی رہیں اور لوگوں کو بیوقوف بناتی رہیں ۔مذہبی جماعتوں نے اس مو ضو ع پر جس طرح کے طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا تھا ا س کی روشنی میں ان کی ساکھ کو کافی نقسان پہنچے گا۔

عوام پہلے ہی مذہبی جماعتوں کے دہرے معیار کی وجہ سے مذہبی جما عتو ںپر اعتماد نہیں کرتے لیکن لال مسجد کمیشن کی اس رپورٹ کے بعد ان کی رہی سہی عزت بھی خا ک میں مل جائیگی۔یہ منظر تو سب نے دیکھا تھا کہ اسلام آباد کی شاہرائوں پر ایک خاص مذہبی جماعت کی خواتین ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے امن و امان قائم کرنے کا کردار ادا کر رہی تھیں۔بہت سے پولیس والے ان کے ہاتھوں سے گرفتار بھی ہوئے تھے ،بہت سی ویڈیو دوکانوں کو جلایا بھی گیا تھا اور بہت سوں کو لوتا بھی گیاتھا۔

ستم بالائے ستم یہ ہے کہ یہ سب کچھ مذہب کے نام پر روا رکھا گیا تھا۔ تھوڑے دنوں کے بعد اس کاروائی میں دھشت گردی کا عنصر بھی شامل ہو گیا اور اسلام آباد کے عین وسط میں چند دھشت گردوں نے قانون نافظ کرنے والے افراد کو یرغمال بنا لیا اور لال مسجد میں ڈیرے جما لئے۔یہ صورتِ حال کئی ماہ جاری رہی ۔ حکومت نے یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑوانے کی کوشش کی تو انھیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لال مسجد میں اب اسلحہ بردار موجود تھے۔

Terrorist
Terrorist

حکومت نے مذاکرات سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔مسجد میں چھپے ہوئے دھشت گرد وں نے جو مطالبات پیش کئے انہیں کما نڈو پرویز مشرف نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ مسجد کے اندر چھپے ہوئے ان دھشت گروں کی جانب سے فوج پر گولہ باری کی گئی جسے ٹیلیویژن پر لائیو (ڈائرکٹ) دکھایا بھی گیا تھا۔

اس گولہ باری سے ایک بریگیڈ ئر اور کئی فوجی جوان شہید بھی ہو گئے ۔آخرِ کار حکومت کو اپریشن کرنا پڑا کیونکہ اس کے علاہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔اس اپریشن میں ہلاکتیں یقینی تھیں لیکن دھشت گردوں کی پشت پناہ چند مذہبی جماعتوں نے اس اپریشن کو جس طرح سفاکیت کا رنگ دیا وہ سمجھ سے بالا تر تھا۔مشرف دشمنی میں مسلم لیگ (ن) بھی انہی عناسر کی ہمنوا بن گئی اور اس نے ایسا شور و غو غہ بلند کیا کہ اصل ھقائق اس شور و غو غہ میں دب کر رہ گئے۔

امن و امن کو قائم کرنا کسی بھی ریاست کی بنیا دی ذمہ داری ہوتی ہے اور اسے یہ ذمہ داری ہر حال میں پوری کرنی ہوتی ہے۔ریا ست کو اس بات سے کوئی غر ض نہیں ہو تی کہ اس کے بالمقابل کون کھڑا ہے۔اسے صرف اتنا علم ہوتا ہے کہ ریاست صرف اسی صورت میں قائم رہتی ہے جب اس کی رٹ قائم رہتی ہے۔ ریاست کی رٹ ختم ہوئی تو پھر ریاست بھی ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہے لہذا اس رٹ کی خا طر کبھی کبھی بڑے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور زہر کا پیالہ خود اپنے ہاتھوں سے پینا پڑتا ہے لیکن ریاست کے استحکام اور بقا کو ہر حا ل میں قائم رکھا جاتا ہے۔

لال مسجد اپریشن انہی مشکل فیصلوں میں ایک فیصلہ تھا۔ حکومت نے بہت ٹا ل مٹول سے کام لیا۔کئی روز تک اس مسئلے کو باہمی گفت و شنہد اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی ۔کوئی ایسا راستہ نکالنے کا عزم کیا جس سے شدت پسند عناصر عوام کو یرغمال بنانے سے باز آ جا ئیں لیکن مذہبی حلقے کسی بھی بات کو سننے کیلئے تیار نہیں تھے۔وہ ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔

بد امنی اور انارکی ایک دفعہ منہ زور ہو جائے تو پھر جگہ جگہ اپنا مسکن بنا لیتی ہے اور عوام قانون شکن گروہوںکے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جس سے ریاست کا امن و امان غا رت ہو جاتا ہے اور شہریوں کی زندگیاں غیر محفو ظ ہو جاتی ہیں۔یہ وہی کیفیت ہے جو اس وقت ملک کے بہت سے شہروں میں اپنے خو نین پنجے گاڑھے ہوئی ہے۔کوئی کسی کا پرسانِ حال نہیں،روز لاشیں اٹھ رہی ہیں اور انسانی خو ن بڑی بے رحمی سے گلیوں میں بہایا جا رہا ہے۔

عوام اس قتل و غا رت گر ی سے تنگ آ چکے ہیں۔ وہ امن کو ترس گئے ہیں لیکن امن ان سے روٹھ چکا ہے۔وہ امن و امان کیلئے بار بار فوجی اپریشن کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت کسی ایسے اپریشن کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔فوج بھی ان مطالبات پر کان نہیں دھر رہی کیو نکہ بعد میں ان کی پگڑی اچھالی جاتی ہے۔

پاکستان کی ساری صورتِ حا ل ہمارے سامنے ہے کہ کس طرح دھشت گرد بے خوف بنے ہوئے ہیں اور حکومت کی رٹ ان کے سامنے بالکل بے بس ہو چکی ہے ۔ حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کوئی بڑا اپریشن کر کے ملک میں امن و امان قائم کر سکے اور دھشت گروں کی سفا کانہ سرگرمیوں سے ملک کو محفوظ بنا کر اپنے شہریوں کو امن و امان کا تحفہ دے سکے۔

Tariq Butt
Tariq Butt

تحریر : طارق حسین بٹ

Share this:
Tags:
pakistan personality pervez musharraf tariq hussain butt پاکستان شخصیت طارق حسین بٹ کمیشن لال مسجد مشرف
Amin Fahim
Previous Post امین فہیم : آئندہ حکومت میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کریگی
Next Post ڈنگہ کی خبریں 25.04.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close