
لاہور میں مال روڈ کے تجارتی مرکز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔
مال روڈ پر واقع الیکٹرونک مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگ ویلڈنگ کرتے ہوئے لگی بتایا جاتا ہے کہ الیکٹرک ویلڈنگ کرتے ہوئے ارتھ غلط تار میں لگا دیا گیا تھا جس کے باعث شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی۔
